راشٹریہ لوک دل اترپردیش کے سینئر لیڈر وسیم حیدر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ملک کے مشہور ومعروف شاعر راحت اندوری کے انتقال پر گہرے رنج وغم...
راشٹریہ لوک دل اترپردیش کے سینئر لیڈر وسیم حیدر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ملک کے مشہور ومعروف شاعر راحت اندوری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. وسیم حیدر نے کہا کہ راحت اندوری کی شاعری اردو حلقوں میں تو مشہورتھی ہی ہندی حلقوں میں بھی وہ بہت پسند کیے جاتےتھے. انھوں نے کہا کہ ان کی شاعری رہتی دنیا تک یاد کی جائے گی. انکا شعر " دو گزسہی مگر یہ مری ملکیت تو ہے... اے موت تو نے مجھکو زمیندار کردیا " اتنا اچھا شعر کہنے والا شاعر آج اپنے تمام چاہنے والوں کو چھوڑ کر ہمارے بیچ سے رخصت ہو گیا. اسکی یاد اور غم ہمیں برسوں ستاتا رہے گا. اسی نم آنکھوں سے ہم اپنے محبوب شاعر کو اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسکی مغفرت کی دعا کرتے ہیں..