بابائے اردو مولوی عبدالحق کی یومِ وفات پر یوسف صابر کی کتاب "میرے ہم سفر" کا رسم اجراء

اورنگ آباد 16 اگست بابائے اردو مولوی عبدالحق کو ان کے یومِ وفات 16 اگست پر یاد کیا گیا، ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ مختصر تقریب...

اورنگ آباد 16 اگست
بابائے اردو مولوی عبدالحق کو ان کے یومِ وفات 16 اگست پر یاد کیا گیا، ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ مختصر تقریب میں ڈاکٹر یوسف صابر (مدیر عکس ادب اورنگ آباد) کی خاکوں پر مشتمل کتاب " میرے ہم سفر" کا رسم اجراء قاضی نوید صدیقی (صدر شعبہ اردو مولانا ابوالکلام آزاد کالج اورنگ آباد) کے ہاتھوں عمل میں آیا. نشست کی صدارت سید عطاء اللہ شاہ (مؤظف، اکاؤنٹ آفیسر) نے فرمائی. کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے قاضی نوید نے کہا کہ اردو زبان کے حوالے سے پوری دنیا میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کا نام بڑے عزت و احترام سے لیا جاتا ہے.. ان کے مشہور زمانہ کتاب "چند ہم عصر" جو خاکوں کا مجموعہ ہے اس میں ایک عام انسان کو بھی جگہ دی گئی ہے جیسے "نام دیو مالی" پر ان کا خاکہ بہت مشہور ہے.. حسن اتفاق کہ آج ان کی وفات پر جس کتاب کا رسم اجراء عمل میں وہ بھی خاکوں کی ہی کتاب ہے. ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی کہا کہ موجودہ دور میں اردو کتابوں، رسائل و جرائد کی نکاسی بڑا مشکل کام ہے.. خصوصاً کتابوں کے طباعت و اشاعت کے مسائل، کتاب شائع ہونے کے بعد اس کی تشہیر و ترسیل کے ساتھ کتابوں کا رسم اجراء بڑا دشوار گزار مرحلہ ہوتا ہے.. اس لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے مرزا ورلڈ بک ہاؤس پر ایک گوشہ و سلسلہ " مصنف سے ملیئے" کا شروع کیا ہے.. جہاں نئے لکھنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کرایا جاتا ہے.. صدارتی خطاب میں عطاء اللہ شاہ مصنف کو ان کی کتاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یوسف صابراردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں انہوں اردو زبان و ادب کے فروغ میں غیر مسلم شعراء کی خدمات پر کتابیں لکھیں ہیں..
کتاب کے بارے میں ت
فصیل بتاتے ہوئے یوسف صابر نے کہا کہ اس کتاب کل27 شخصیتوں پر خاکہ ہیں جن میں کچھ وفات پا چکے ہیں اور کچھ ابھی بقید حیات ہیں. انہوں یہ بھی کہا کہ یہ کتاب ان شخصیات خاکوں پر مشتمل ہے جو میرے ہم سفر رہے.
پروگرام کی نظامت پربھنی کے مشہور و معروف شاعر شفیع احمد شفیع کی اور کتاب میں ان پر خاکہ لکھنے پر مصنف کا شکریہ بھی ادا کیا.. مہمان خصوصی میں مشہور شاعر احمد خان (بی اے) موجود تھے.. تقریب کے انعقاد کا اہتمام مرزا طالب بیگ مینیجر مرزا ورلڈ بک ہاؤس نے کیا. یوسف صابر کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا..

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بابائے اردو مولوی عبدالحق کی یومِ وفات پر یوسف صابر کی کتاب "میرے ہم سفر" کا رسم اجراء
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی یومِ وفات پر یوسف صابر کی کتاب "میرے ہم سفر" کا رسم اجراء
https://1.bp.blogspot.com/-OwROkwCSmtI/XzkUPtnW3WI/AAAAAAAAjPE/4yE2nj_G8is7LSrUkj1eXxF2kwcIfSJFwCLcBGAsYHQ/s640/mery%2Bhum%2Bsafar.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-OwROkwCSmtI/XzkUPtnW3WI/AAAAAAAAjPE/4yE2nj_G8is7LSrUkj1eXxF2kwcIfSJFwCLcBGAsYHQ/s72-c/mery%2Bhum%2Bsafar.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_7.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_7.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy