سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: گلزار اعظمی

ممبئی 28 اگست  مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیئے م شہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نا...

ممبئی 28 اگست 


مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیئے م
شہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے  جس میں چینل کے پرائم ٹام اینکر سریش چوہانکے یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ ”سرکاری نوکرشاہی میں مسلمانوں کے گھس پیٹ پر بڑا خلاصہ، آخر اچانک مسلمان آئی پی ایس، آئی اے ایس میں کیسے بڑ ھ گئے، سب سے کھٹن پریکشا میں سب سے زیادہ مارکس اور سب سے زیاہ سنکھیا میں پا س ہونے کا کیا ہے راز، سوچئے جامعہ کے جہادی اگر آپ کے ضلع ادھیکاری اور ہر منترالیہ میں لوک تنتر کے سب سے مہتیہ پورن استنبھ کاریا پالیکا پر قبضہ، دیکھئے نوکر شاہی جہاد پر ہمارا مہا ابھیان“۔
اس طرح کے نفرت انگیز پروگرام کا ٹریلر نشر ہونے کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا ر اعظمی نے فوراً ٹی وی چینلوں کے اصول و ضوابط اور ان کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں جس میں دی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر، نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی، نیوز براڈ کاسٹرس ایسو سی ایشن اوردیگر کو سدرش نیو ز چینل کے خلاف کارروائی کرنے اور پروگرام پر پابندی لگانے کی گذارش کی ہے وہیں اس چینل،اینکر ک اور مالک ے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیئے جے جے مارگ پولس اسٹیشن میں درخواست بھی دی ہے،ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی سنجیو بھولے نے گلزار احمد اعظمی کو مناسب کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ انہوں نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے ذریعہ جے جے مارگ پولس اسٹیشن (ممبئی) اور مذکورہ بالااداروں میں آن لائن کمپلین (شکایت)داخل کردی ہے اور ہمیں امید ہیکہ نفرت پھیلانے والے اس نیوز چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اگر یہ ادارے ان کی شکایت پر نیوز چینل پر کارروائی نہیں کریں گے تو جمعیۃ علما ء اس ضمن میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے گریز نہیں کریگی کیونکہ اس طرح کے نیوز چینلوں پر پابندی لگنا چاہئے جو مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں۔
گلزار اعظمی نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس نیوز چینل اور اس کے اینکرنے مسلمانوں کے خلاف ایسا پروگرام بنایا ہے، اس سے قبل بھی سدرشن نیوز چینل نے مرکزنظام الدین دہلی کو لیکر مسلمانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کرونا جہاد نام سے پروگرام نشر کرکے ہندوستان میں کرونا پھیلانے کا ذمہ دار مسلمانوں کو بتایا تھا۔
اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ سدرشن نیوز چینل کے اینکر سریش چوہانکے نے 26 اگست 2020 کو صبح 8;47منٹ پر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس پروگرام کا ٹریلر لانچ کیا اس کے بعد سے ہی اس کے خلاف آواز اٹھنے لگی اور نیوز چینلوں کی تنظیم اور حکومتی اداروں سے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس نیوز چینل اور ا س کے اینکر کے خلاف نفرت پھیلانے پر مقامی پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ساتھ نیوز چینلوں کو ریگولیٹ کرنے والے اداروں میں شکایت درج کرانا چاہئے تاکہ اس پر کارروائی ہوسکے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: گلزار اعظمی
سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: گلزار اعظمی
https://1.bp.blogspot.com/-FrrfAvuY5-w/X0jmp0x-XwI/AAAAAAAAjjY/MVMinQ3_zEMFot4HmXKk-ZE9yr1gDelvgCLcBGAsYHQ/w549-h350/download.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-FrrfAvuY5-w/X0jmp0x-XwI/AAAAAAAAjjY/MVMinQ3_zEMFot4HmXKk-ZE9yr1gDelvgCLcBGAsYHQ/s72-w549-c-h350/download.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_89.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_89.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy