قومی اردو کونسل فارسی زبان و ادب کی مستند تاریخ شائع کرے گی: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل میں فارسی زبان وادب کے پینل کی آن لائن میٹنگ نئی دہلی:ہندوستان میں فارسی زبان و ادب کی مستحکم روایت رہی ہے اور اس زبان میں ہ...

قومی اردو کونسل میں فارسی زبان وادب کے پینل کی آن لائن میٹنگ

نئی دہلی:ہندوستان میں فارسی زبان و ادب کی مستحکم روایت رہی ہے اور اس زبان میں ہمارے ملک کی تاریخ و ادب کا ایک بڑا سرمایہ موجود ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ یہ باتیں کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے فارسی زبان وادب کے پینل کی آن لائن میٹنگ میں کہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک زمانے میں ہندوستان کی سرکاری زبان فارسی ہی تھی اور اسی زبان میں تمام علمی و سرکاری کام انجام پاتے تھے،اردو زبان و ادب پر بھی فارسی کے گہرے اثرات ہیں اس لیے اردو والوں کا نہ صرف فارسی ادب کی تاریخ سے واقف ہونا ضروری ہے بلکہ بڑی حد تک اس زبان کے قواعد ورموز سے آگاہی بھی لازم ہے۔ ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ ہندوستان میں فارسی ادب کی اس وقیع تاریخ کو محفوظ کرنے کے مقصد سے پینل کی پچھلی میٹنگ میں یہ طے کیاگیا تھا کہ کونسل کے زیر اہتمام چار جلدوں پر مشتمل ہندوستان میں فارسی زبان و ادب کی ایک جامع و مستند تاریخ مرتب کی جائے گی اورچاروں جلدوں کی ترتیب کی ذمے داری فارسی زبان و ادب سے تعلق رکھنے والے پینل کے چار اہم ممبران کے سپرد کی گئی تھی اوران حضرات کی طرف سے پروجیکٹ  کا ابتدائی خاکہ بھی ہمارے پاس آچکا ہے۔انھوں نے  اس علمی و تحقیقی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے ممبران سے گزارش کی کہ ہماری خواہش ہے کہ سال بھر کے اندر اندر یہ کتاب کونسل کی طرف سے شائع ہوجائے، لہٰذا اسے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنا ضروری ہے۔ تمام ممبران نے ان کی تائید کی اورپروجیکٹ کی رفتار میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقعے پر پچھلی میٹنگ کی دیگر تجاویزبھی زیر بحث آئیں اور ان پر اتفاق رائے کا اظہار کیاگیا۔

پینل کی صدارت پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے کی۔ جبکہ میٹنگ کے دیگر شرکامیں پروفیسر عبدالحلیم،پروفیسر حسن عباس، پروفیسر عثمان غنی،پروفیسر راجندر وشوناتھ جوشی کیعلاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، ڈاکٹر فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)اور ساجد الحق کے نام شامل ہیں۔



COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: قومی اردو کونسل فارسی زبان و ادب کی مستند تاریخ شائع کرے گی: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
قومی اردو کونسل فارسی زبان و ادب کی مستند تاریخ شائع کرے گی: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-k-0mX749FgU/XzwWuf3F_RI/AAAAAAAAjQE/I4APBkG5sZIEzi-2bKftcK4TcywRZTH9ACLcBGAsYHQ/s640/Ph%2B1.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-k-0mX749FgU/XzwWuf3F_RI/AAAAAAAAjQE/I4APBkG5sZIEzi-2bKftcK4TcywRZTH9ACLcBGAsYHQ/s72-c/Ph%2B1.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_91.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_91.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy