اسکول کے تعمیراتی کاموں میں ملی خامیاں تو برہم ہوگئے ڈائریکٹر،ٹھیکدارکودی سخت وارننگ

مسلم راشٹریہ منچ کے ’ پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے شفاعت حسین نے اچانک کیا زیر تعمیر گورنمنٹ رمابائی گرلز انٹر کالج کا معائنہ لکھنو:ایک روزہ ...

مسلم راشٹریہ منچ کے ’ پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے شفاعت حسین نے اچانک کیا زیر تعمیر گورنمنٹ رمابائی گرلز انٹر کالج کا معائنہ

لکھنو:ایک روزہ دورے پر قنوج ضلع پہنچے اترپردیش وقف وکاس نگم کے ڈائریکٹر شفاعت حسین نے شہر کی پرانی تحصیل عمارت میں زیر تعمیر گورنمنٹ رمابائی گرلز انٹر کالج کا معائنہ کیا تو انہیں کئی خامیاں نظر آئیں۔ اس دوران معیار کے مطابق کام نہیں ملا توڈائریکٹر

 برہم ہوگئے اورانہوں نے تعمیراتی کام روکنے کی ہدایت دی۔

اس سے قبل مسٹر شفاعت حسین نے شہر میں مسلم راشٹریہ منچ کے ’ پروگرام ہم مضبوط بھارت مضبوط سنکلپ مہم ‘میں شرکت کی اور یہاں موجود مدارس کے اساتذہ سے بھی مختلف مسائل پر گفتگو کی ،اس دوران مسلم منچ کے معاون کنوینر ٹھاکرراجا رئیس ، فخرالدین علی احمد کمیٹی کے رکن دانش آزاد ، عامر غلام ، اقلیتی مورچہ کے ضلع صدرمسٹر ہیکل ، اور سکریٹری عالم رضا و عثمان غنی بھی موجود رہے۔ 

پروگرام ختم ہونے کے بعد مسٹر شفاعت حسین سہ پہر شہر کی پرانی تحصیل بھون میں سرکاری رمابائی گرلز انٹر کالج کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ معائنہ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ تعمیراتی کام معیار کے مطابق نہیں ہورہا ہے۔ اس پر انہوں نے ناراضگی ظاہر کی اور کام روکنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ تعمیراتی معیار ے مطابق ہونا چاہئے۔

 ڈائریکٹر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ یہاں کرپشن عروج پر ہے۔مین ٹھیکیدار نے یہ کام پیٹی ٹھیکیدار کے حوالے کردیا۔ وہ معیارات کو نظر انداز کرتے ہوئے تعمیراتی کام کر ارہا ہے۔ اینٹیں دوئم درجے کی لگائی جارہی ہیں۔ گٹی بھی ملاکر لگائی جارہی ہے۔ کالج کے پرنسپل آنکھوں پر پٹی باندھ رکھے ہیں۔ محکمہ کے اے ای برابر غلط معلومات دے رہے ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ اے ای کو 2 سے 3 دن میں معطل کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈی ایم او سے رپورٹ طلب کی گئی ہے ، جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اسکول کے تعمیراتی کاموں میں ملی خامیاں تو برہم ہوگئے ڈائریکٹر،ٹھیکدارکودی سخت وارننگ
اسکول کے تعمیراتی کاموں میں ملی خامیاں تو برہم ہوگئے ڈائریکٹر،ٹھیکدارکودی سخت وارننگ
https://1.bp.blogspot.com/-Nk5Kxl8jhvQ/X0EbvoeRkgI/AAAAAAAAjZI/mACRtUZYt6sKL3jzR948BlYDkagP3SytQCLcBGAsYHQ/w583-h813/shafaat.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Nk5Kxl8jhvQ/X0EbvoeRkgI/AAAAAAAAjZI/mACRtUZYt6sKL3jzR948BlYDkagP3SytQCLcBGAsYHQ/s72-w583-c-h813/shafaat.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_98.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_98.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy