بنگلورو میں شان رسول کریم ﷺ میں ہوئی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی

لدھیانہ13اگست، صوبہ کرناٹک کی دار الحکومت بنگلورو میں دو روز قبل مقامی ایم ایل اے کے بھاجنے کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ ...

لدھیانہ13اگست، صوبہ کرناٹک کی دار الحکومت بنگلورو میں دو روز قبل مقامی ایم ایل اے کے بھاجنے کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی گئی گستاخی سے ملک بھر کے مسلمانوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، اس ضمن میں آج یہاں مجلس احرار اسلام ہند کے صدر دفتر میں بلائی گئی ہنگامی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب نے دو ٹوک کہا کہ شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعوذ با للہ کی گئی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت کرناٹک نے ملزموں کو جلد گرفتار کر نہیں کیا تو دیش بھر کے کروڑوں مسلمان ملک گیر احتجاج کریں گے، شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ ارباب حکومت بخوبی جانتے ہیں کہ شان رسول کریم ﷺ کو لیکر مسلمانوں نے کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ مسلمان ہر بات گوارہ کر سکتے ہیں شان رسول ﷺ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرتے ہیں اور صرف اسلام مخالف عناصر ہی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ایسے ناپاک ہرکتیں کرتے ہیں، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ بنگلور پولیس کی طرف سے مظاہرین پر گولی چلا کر دوہرے معیار کو اپنایا گیا ہے، احتجاج کرنا عوام کا حق ہے جسے گولی چلا کر چھیننے کی کوشش کی گئی ہے، شاہی امام نے کہا کہ پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان شہید ہیں انکے گھر والوں کو اللہ کریم صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین، شاہی امام پنجاب نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے لئے دیش بھر کے ہی نہیں دنیا بھر کے عاشقان رسول ؐ متحد ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گستاخی کرنے والوں کو سیاسی پناہ دی گئی ہے، جبکہ کوئی بھی مذہب اپنے ماننے والوں کو کسی دوسرے مذہب کی تحقیر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ناموس رسالت ﷺ کے متعلق جلد ہی  ایک اہم میٹنگ بلائی جائیگی جس میں آئندہ تحریک کا آغاز کیا جائیگا، 



COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بنگلورو میں شان رسول کریم ﷺ میں ہوئی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی
بنگلورو میں شان رسول کریم ﷺ میں ہوئی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی
https://1.bp.blogspot.com/-PlAkcBTZPCU/XzV6ox3meKI/AAAAAAAAjJA/Xs1Iqp0z4Eo3zIiOa-h4we9WxpqVVO29ACLcBGAsYHQ/s640/bangluru%2Bpic%2B1%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PlAkcBTZPCU/XzV6ox3meKI/AAAAAAAAjJA/Xs1Iqp0z4Eo3zIiOa-h4we9WxpqVVO29ACLcBGAsYHQ/s72-c/bangluru%2Bpic%2B1%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_99.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_99.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy