الیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

ممبئی ہائی کورٹ نے بجائے سبکدوش جج کی میعاد میں توسیع کرنے کے نئے جج کی تقرر کردی متاثرین اور انصاف پسند عوام بارہ سالوں سے انصاف کے منتظر ہ...


ممبئی ہائی کورٹ نے بجائے سبکدوش جج کی میعاد میں توسیع کرنے کے نئے جج کی تقرر کردی

متاثرین اور انصاف پسند عوام بارہ سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں، گلزار اعظمی
ممبئی 2 ستمبر
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کی سماعت کرنے والے خصوصی این آئی اے عدالت کے جج کی میعاد میں توسیع کے لیئے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے سپریم کورٹ سے لیکر ممبئی ہائی کورٹ تک پٹیشن داخل کرکے کوشش کی لیکن سپریم کورٹ آف انڈیا نے یہ معاملہ ممبئی ہائی کورٹ پر چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے سبکدوش جج ونود پڈالکر کی میعاد میں توسیع کی بجائے نئے جج کی تقرر ی کرنے کے احکامات جاری کیئے اور ممبئی سیشن عدالت کے جج پی آر سٹرے کو مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ کی ذمہ داری سونپی دی گئی۔
اس ضمن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ گذشتہ بارہ سالوں سے بم دھماکہ متاثرین انصاف کا انتظار کررہے ہیں لیکن جس طرح سے سبکدوش جج ونود پڈالکر نے مقدمہ کی سماعت کی تھی عوام کو امید ہوگئی تھی اس مقدمہ کا جلد ہی فیصلہ ہوجائے گا لیکن سبکدوش جج کی میعاد میں توسیع نہیں کیئے جانے اور نئے جج کی تقرر ی  سے اس مقدمہ کا فیصلہ ہونے میں مزید تاخیر لگ سکتی ہے کیونکہ نئے جج کی تقرری کے بعد اسے مقدمہ کے تعلق سے سمجھنے میں مہینوں لگ جائیں گے۔
 انہو نے مزید کہا کہ یہ مقدمہ ایک الگ نوعیت کا مقدمہ ہے جس میں دو تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے اور موجودہ تفتیشی ایجنسی NIA بھگوا ملزمین خصوصاً سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو مقدمہ سے بری کرنے کے لیئے کوشش کرر ہی ہے لیکن سبکدوش جج ونوڈ پڈالکر نے تمام ملزمین کے خلاف چارج فریم کرکے مقدمہ کی سماعت شروع کردی تھی اور ایک قلیل وقفہ میں 140 سرکاری گواہان کے بیانات کا اندراج کرایا تھا۔
گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ملزمین نے بہت کوشش کی تھی کہ ان پر چارج فریم نہ ہوسکے اور معاملے کی سماعت التواء کا شکار رہے لیکن سبکدوش جج نے بغیر کسی دباؤ کے عدالت میں موجود ثبوت و شواہد کی روشنی میں تمام ملزمین پر چارج فریم کردیا  تھا جسے ملزمین نے ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجو د سبکدوش جج نے معاملے کی روز بہ روز سماعت کرکے مقدمہ کو یہاں تک پہنچا دیاتھا۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ اب جبکہ نئے جج کی تقرری ہوچکی ہے، ہمیں امید ہیکہ نئے جج سبکدوش جج کی طرح اس معاملے کی سماعت کریں گے نیز بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کا انہیں حسب سابق مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: الیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
الیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-pwQlsVJp-_g/X0-VirVHvyI/AAAAAAAAju0/AoCy9PTlB5YBEcmBouJAbOkkJw5bful6gCLcBGAsYHQ/s640/719566-malegaon-blasts-081818.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-pwQlsVJp-_g/X0-VirVHvyI/AAAAAAAAju0/AoCy9PTlB5YBEcmBouJAbOkkJw5bful6gCLcBGAsYHQ/s72-c/719566-malegaon-blasts-081818.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/2008.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/2008.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy