مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

کلیدی ملزم کرنل پروہیت کی ڈسچارج عرضداشت کی ہائی کورٹ میں مخالفت کی جائے گی، گلزار اعظمی ممبئی 22 ستمبر مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے کل...

کلیدی ملزم کرنل پروہیت کی ڈسچارج عرضداشت کی ہائی کورٹ میں مخالفت کی جائے گی، گلزار اعظمی

ممبئی 22 ستمبر

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہیت نے ممبئی ہائی کورٹ میں اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی عرضداشت داخل کی ہے جس میں اس نے عدالت کو بتایا کہ اسے گرفتار کرنے سے قبل کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ (2)  197کے تحت ضروری خصوصی اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر حاصل نہیں کیا گیا تھا لہذا اس کے خلا ف قائم مقدمہ غیر قانونی ہے جسے ختم کیاجائے۔ اس سے قبل بھی ملزم کرنل پروہیت نے ممبئی ہائی کورٹ میں دو پٹیشن داخل کرکے یو اے پی اے قانون کے اطلاق کے لیئے ضروری اجازت نامہ میں خامی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس کے اور دیگر ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے کی گذارش کی تھی، یو اے پی اے قانون کو چیلنج کرنے والی پٹیشن زیر سماعت ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنل پروہیت نے نہایت خاموشی سے تازہ پٹیشن ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کرکے عدالت سے اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی گذارش کی جس پر ہائی کورٹ نے استغاثہ (قومی تفتیشی ایجنسی NIA) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔
ملزم کرنل پروہیت کی جانب سے داخل پٹیشن کا علم ہونے پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی سے کانفرنس کرکے مداخلت کار کی عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کردی اور عدالت سے گذارش کی کہ کرنل پروہیت کی پٹیشن پر سماعت کے وقت بم دھماکہ متاثرین کو بھی اپنے دلائل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
کرنل پروہیت کی جانب سے داخل پٹیشن پر سماعت ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس کارنک کے روبرو 24 ستمبر کو متوقع ہے، کرنل پروہت کی پٹیشن کی مخالفت کرنے کے لیئے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے مداخلت کار کی درخواست داخل کی جاچکی ہے، اس معاملے میں اگر ممبئی ہائی کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کو بحث کرنے کی اجازت دے گی تو بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی بحث کریں گے اور کرنل پروہیت کی پٹیشن کی مخالفت کریں گے۔
واضح رہے کہ کسی بھی پبلک سرونٹ کو گرفتار کرنے سے قبل کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ(2) 197 کے تحت اعلی افسر سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے لیکن کرنل پروہیت کا دعوی ہیکہ اسے گرفتار کرنے سے قبل انسداد دہشت گرد دستہ (ATS) نے اعلی افسر سے خصوصی اجازت حاصل نہیں کی تھی جس کی وجہ سے اس کے خلاف قائم مقدمہ ہی غیر قانونی ہے لہذا س پر قائم مقدمہ ختم کیا جائے۔
اس مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں ابتک 140 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے لیکن کرونا وباء کی وجہ سے عدالتی کارروائی التواء کا شکا ر ہے۔ جمعیۃ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-C1qB6XSvp_k/X2nz5HeA3cI/AAAAAAAAkTQ/zuZv9kenh5QR8uLAHuhHGFoQMlLcMIh2wCLcBGAsYHQ/s320/shrikant-prasad-purohit-1529652473.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-C1qB6XSvp_k/X2nz5HeA3cI/AAAAAAAAkTQ/zuZv9kenh5QR8uLAHuhHGFoQMlLcMIh2wCLcBGAsYHQ/s72-c/shrikant-prasad-purohit-1529652473.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/2008_22.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/2008_22.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy