وژن 2026 نے دہلی فساد متاثرین کو بولیرو پیک اپ ، ویگن آر اور ٹیمپو کی چابی دی

فساد متاثرین کی مکمل بازآبادکاری انہیں روزگار سے جوڑ دینے میں ہے  / سید محمد جعفر نئی دہلی ,  محمد حسن گڑھی مینڈوکے رہنے والے ہیں بولیرو پیک...

فساد متاثرین کی مکمل بازآبادکاری انہیں روزگار سے جوڑ دینے میں ہے  / سید محمد جعفر

نئی دہلی ,


 محمد حسن گڑھی مینڈوکے رہنے والے ہیں بولیرو پیک اپ گاڑی رکھتے تھے اسی سے روزی روٹی کماتے تھے ، چمن وہار کے عثمان فریدی اپنی ویگن آرکارچلاکراپنے بچوں پیٹ پالتے تھے اور شیو وہار کے محمد ارشاد ٹیمپو کے ذریعے روزی روٹی کا بندوبست کرتے تھے،  لیکن 24 فروی 2020 کو ہوئے دہلی  فسادات  نے ایک لمحے میں  ان کا سب کچھ تباہ کر دیا،  شرپسندوں نے ان کی گاڑیوں کو جلاکر راکھ کر دیا تھا ۔  لیکن وژن 2026 کی سروے ٹیم کو جب ان کے بارے میں تفصیلات معلوم ہوئیں تو انہوں نے یہ معاملہ فاونڈیشن کی بازآبادکاری کمیٹی کو سونپا انہوں نے  تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مدد کے لیے جو منصوبہ بنا یا تھا ، آج پورا ہوا ۔

آج جامعہ نگر میں منعقد ایک سادہ تقریب میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سید محمد جعفر نے  تینوں متاثرین کو گاڑیوں کی چابی دی ۔  اس موقع پر انہوں نے کہا وژن 2026 اول روز سے دہلی فسادات متاثرین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ، فساد متاثرین کی مکمل بازآبادکاری انہیں روزگار سے جوڑ دینے میں ہے اور وژن متاثرین کی مکمل بازآبادکاری کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں ۔

واضح ہو کہ فاونڈیشن فساد متاثرہ علاقوں شیووہار ، کھجوری خاص ، مصطفیٰ آباد سمیت دیگر علاقوں میں تباہ ہوئےگھروں اور دوکانوں کی مرمت اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے ۔ ابتک 70 گھروں 15 دوکانوں کی تعمیر نو کے بعد متاژرہ خاندانوں کے حوالے کر چکا ہے ، مزید پروجیکٹ تکمیل کے مرحلے میں ہیں ۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وژن 2026 نے دہلی فساد متاثرین کو بولیرو پیک اپ ، ویگن آر اور ٹیمپو کی چابی دی
وژن 2026 نے دہلی فساد متاثرین کو بولیرو پیک اپ ، ویگن آر اور ٹیمپو کی چابی دی
https://1.bp.blogspot.com/-3SkQBQRNxL8/X3HIvBWCKOI/AAAAAAAAkiQ/RTWDu3q0J5UnxkHx8vxLWT5TXo-NjynqACLcBGAsYHQ/s320/Vision%2B2026.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-3SkQBQRNxL8/X3HIvBWCKOI/AAAAAAAAkiQ/RTWDu3q0J5UnxkHx8vxLWT5TXo-NjynqACLcBGAsYHQ/s72-c/Vision%2B2026.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/2026.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/2026.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy