بالآخر مسجد کو اس کا حق مل ہی گیا ۔ اوقاف کی زمینیں بھی قابضین سےواگزار کرائی جائے

مسجد ، تعلیم گاہ ، رفاہی مقامات یا وقف زمین جس پر غیر قانونی طور پر کسی کاقبضہ ہو  ا سے قابضین کے قبضے سے واگزار کرانا بھی بڑی عبادت اور رفا...

مسجد ، تعلیم گاہ ، رفاہی مقامات یا وقف زمین جس پر غیر قانونی طور پر کسی کاقبضہ ہو  ا سے قابضین کے قبضے سے واگزار کرانا بھی بڑی عبادت اور رفاہی کام میں معاونت و مدد ہے 
ہاپوڑ (سید اکرام)بلند شہرروڈ پر واقع قبر

ستان بھٹیاران مسجد تکیہ والی کی فرنٹ والی زمین پر دکانداراسلام الدین عرف چینی نےاپنے بھائی سلیم کے ذریعہ قبضہ جما رکھا تھا
 آج عدالت  کے حکم کے بموجب پولیس کی موجودگی امین راکیش کمار نےواگزار کارتے ہوئے سات فٹ کا راستہ قابض فریق سے چھین کر اسے مسجد کے راستے میں تبدیل کردیا ۔ تکیہ والی مسجد کے راستہ کیلئے مسجد کمیٹی نے قابضین سے گفت و شنید کی بہت کوشش کی لیکن قابضین رضامند نہیں ہوئے ۔ مجبوراً مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عدالت سے رجوع کیا  جس کے نتیجے میںعدالت کے ذریعہ مسجد کو اس کا حق ملا  جہاں مسجد کمیٹی نے راحت کی سانس لی وہیں پر نمازیوں کو بھی خوشی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق۔ بلند شہرروڈ پر واقع فروزہ بلڈنگ کے قریب قبرستان بھٹیاران تکیہ والی مسجد واقع ہے جو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے جس کا  رجسٹریشن  1277 ہے جس پر عرصہ دراز سے حاجی اسلام الدین عرف چینی ، حاجی سلیم ، نعیم احمد وغیرہ جبراًقابض رہے قبرستان بھٹیاران و تکیہ والی مسجد کے منتظم محمد افضال کی جدو جہد رنگ لائی بالآخر عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مسجد کا سات فٹ کا راستہ ہموار کر کے مسجد کمیٹی کے حوالے کرکے فوراً ہی گیٹ بھی لگوایا جائے ۔ پولیس کی موجود گی میں امین کیلاش کمار سنگھ نے زمین کی پیمائش کر کے سات فٹ کا راستہ اور اس میںآہنی گیٹ بھی لگوا دیا ۔  محمد افضا ل نے بتایا کہ پہلے ہاپوڑ عدالت سے پھر الٰہ آباد ہائی کورٹ گئے جہاں ہمیں کامیابی ملی اور نمازیوں کوآمدو رفت کی دشواری تھی وہ ختم ہو گئی عدالت سے ہمیں امید تھی وہ پوری ہوئی۔ عدالت ، ضلع انتظامیہ اورپولیس انتظامیہ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ جس  کے درست فیصلہ سے مسجد کو اس کا حق مل گیا ۔ مسجد کا راستہ کھنے سے جہاں عام مسلمان خوش نظر آئے وہیں قابضین کے چہرے پر مایوسی صاف جھلک رہی تھی ساتھ ہی مسجد کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے تئیں بڑی تعداد میں لوگ مذمت کرتے نظر آئے۔  واضح رہے کہ اس مسجد کا فرنٹ تقریباً 36فٹ ہے اس میں سے صرف سات فٹ  ہی پر فیصلہ ہو پایا ہے باقی ماندہ زمین کا فیصلہ بھی جلد از جلد مسجد کے حق میں ہو جائےگا ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بالآخر مسجد کو اس کا حق مل ہی گیا ۔ اوقاف کی زمینیں بھی قابضین سےواگزار کرائی جائے
بالآخر مسجد کو اس کا حق مل ہی گیا ۔ اوقاف کی زمینیں بھی قابضین سےواگزار کرائی جائے
https://1.bp.blogspot.com/-9an_EVuvQ7E/X2b3TZA4M7I/AAAAAAAAkOw/Qcb4R5wtQPUj3lbuJU_hytvNP09Tc9kKQCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20200920-WA0005.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-9an_EVuvQ7E/X2b3TZA4M7I/AAAAAAAAkOw/Qcb4R5wtQPUj3lbuJU_hytvNP09Tc9kKQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200920-WA0005.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_0.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_0.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy