ممتاز محقق، مصنف اور دانشور پروفیسر ےٰسین مظہر صدیقی کے سانحہئ ارتحال پر اے ایم یو برادری سوگوار

علی گڑھ 15/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی علوم کے سابق صدر اور ممتاز اسلامی اسکالر اور مصنف، پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی کا طویل ...

علی گڑھ 15/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی علوم کے سابق صدر اور ممتاز اسلامی اسکالر اور مصنف، پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 76سال تھی۔

پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی نے 40 سے زائد کتابیں اور 300 سے زائد تحقیقی مضامین اردو، عربی اور فارس


ی زبان میں شائع کیے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات وتعلیمات پر ان کی کتاب کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔معروف ادبی جریدہ '' نقوش'' میں ان کے مضامین کثرت سے شائع ہوئے اور ان کی ادبی و تصنیفی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں بین الاقوامی '' نقوش ایوارڈ ''، 'سیرت رسول ایوارڈ' اور 'سیرت نگاری ایوارڈ' سے سرفراز کیا گیا۔

پروفیسرصدیقی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم تھے اور انہوں نے ابتدا میں دس سال یونیورسٹی کے شعبہئ تاریخ میں تدریسی خدمات انجام دیں اور بعد میں شعبہ علوم اسلامی میں ریڈر کے عہدے پر فائر ہوئے اور پروفیسر اور چیئرمین بنے۔ انہوں نے آفتاب ہال کے پرووسٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے پروفیسر صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیرت نگاری کے میدان میں نئے ابعاد روشن کیے۔ ان کے انتقال سے علمی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

پروفیسر نثار احمد، ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی اور دعا کی کہ اللہ سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

پروفیسر محمد اسماعیل، صدر، شعبہ اسلامیات نے کہا کہ پروفیسر صدیقی کا شمار شعبہ کی تاریخ میں ممتاز ترین شخصیات میں کیا جائے گا اور ان کی تصنیفات کی روشنی میں آنے والے دور میں تحقیق کی نئے جہات کھلیں گی۔

پروفیسر عبید اللہ فہد نے ان کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیرت نگاری کے میدان میں پروفیسر ےٰسین مظہر صدیقی کانام مولانا حالی اور علامہ شبلی نعمانی کے بعد خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پیغمبرِ اسلام محمد مصطفیٰ صلی ا اللہ علیہ وسلم کی حیات اور سیرت پر گرانقدر علمی کارنامہ انجام دیا اور اس موضوع پر ان کی کتابوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ممتاز محقق، مصنف اور دانشور پروفیسر ےٰسین مظہر صدیقی کے سانحہئ ارتحال پر اے ایم یو برادری سوگوار
ممتاز محقق، مصنف اور دانشور پروفیسر ےٰسین مظہر صدیقی کے سانحہئ ارتحال پر اے ایم یو برادری سوگوار
https://1.bp.blogspot.com/-544S0jXX5lw/X2CnqEbbIRI/AAAAAAAAkHQ/zcP_iGKGLWwSgyQFfvg3YUSVdo6GpKYvQCLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BYasin%2BMazhar%2BSiddiqui.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-544S0jXX5lw/X2CnqEbbIRI/AAAAAAAAkHQ/zcP_iGKGLWwSgyQFfvg3YUSVdo6GpKYvQCLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BYasin%2BMazhar%2BSiddiqui.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy