اے ایم یو کی سابق طالبہ ڈاکٹر بشریٰ عتیق کو شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت

علی گڑھ، 28/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی ایک سابق ہونہار طالبہ اور آئی آئی ٹی کانپور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ عتیق ک...

علی گڑھ، 28/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی ایک سابق ہونہار طالبہ اور آئی آئی ٹی کانپور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ عتیق کو میڈیکل سائنس کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات کے لئے ملک کے سب سے مؤقر سائنس ایوارڈ ’شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ-2020‘ سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر بشریٰ نے اے ایم یو سے 1998-2003 میں پروفیسر وسیم احمد فریدی کی نگرانی میں زولوجی میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ 

آئی آئی ٹی کانپور کے بایوکیمیکل سائنسز اینڈ بایو انجینئرنگ شعبہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر


کے طور پر ڈاکٹر بشریٰ عتیق، پروسٹیٹ اور بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے کینسر بایو مارکرس اور مولیکیولر پیش رفت پر تحقیق کررہی ہیں۔ پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں میں پائی جانے والی پروٹین کی سطح پر تحقیق کے لئے انھیں 2018 میں سی این آر راؤ فیکلٹی ایوارڈ پیش کیا گیا تھا۔ 

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ”عظیم تحقیقی خدمات اور علمی ذخیرہ میں گرانقدر اضافہ کے لئے  ڈاکٹر بشریٰ کی حصولیابی قابل ستائش اور قابل فخر ہے جس پر اے ایم یو برادری مسرت کا اظہار کرتی ہے“۔ پروفیسر منصور نے کہا کہ اے ایم یو کے صدی سال میں یہ حصولیابی مزید خوشی کا باعث ہے۔

زولوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد افضال نے کہاکہ ڈاکٹر بشریٰ نے اپنی گرانقدر تحقیق سے یہ ثابت کیا ہے کہ کینسر ہونے میں عمر اور نسل کا بھی رول ہوتا ہے۔ ان کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ ایشیائی لوگوں میں افریقی اور یوروپی لوگوں کے مقابلہ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ افریقہ اور یوروپ کے لوگوں میں کینسر سے جڑی جینیاتی تبدیلیاں کافی زیادہ پائی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ نے یہ تحقیق ایسے وقت میں کی ہے جب برصغیر میں میوٹیشن اور جینیاتی تبدیلی کے سلسلہ میں بہت کم معلومات تھیں۔ 

ڈاکٹر بشریٰ ان بارہ سائنسدانوں میں سے ایک ہیں جن کے ناموں کا اعلان سی ایس آئی آر نے گزشتہ 26/ستمبر کو شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ کے لئے کیا تھا۔ یہ ایوارڈ بایولوجی، کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، انجینئرنگ، ریاضی، میڈیسن اور فزکس کے میدان میں 45/سال سے کم عمر کے سائنسدانوں کو گرانقدر سائنسی تحقیق کے لئے دیا جاتا ہے۔ 

پی ایچ ڈی سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے اے ایم یو میں ایم ایس سی زولوجی (1997) میں ٹاپ کیا تھا۔ انھوں نے گریجویشن بھی اے ایم یو سے کیا۔ پوسٹ ڈاکٹرل فیلو کے طور پر وہ امریکہ کی یونیورسٹی آف مشیگن سے وابستہ رہیں جہاں انھوں نے پروسٹیٹ کینسر اور جینومِکس پر کام کیا اور کناڈا کی میک گِل یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹرل ٹرینی کے طور پر کینسر بایولوجی اور اِپی جنیٹکس پر کام کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو کی سابق طالبہ ڈاکٹر بشریٰ عتیق کو شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت
اے ایم یو کی سابق طالبہ ڈاکٹر بشریٰ عتیق کو شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت
https://1.bp.blogspot.com/-JaXqOwReedw/X3HjkD-sioI/AAAAAAAAkjs/vrWA0uNSDQwmhsdghh7xRm3vSNuvHOILgCLcBGAsYHQ/s320/Dr%2BBushra%2BAteeq.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-JaXqOwReedw/X3HjkD-sioI/AAAAAAAAkjs/vrWA0uNSDQwmhsdghh7xRm3vSNuvHOILgCLcBGAsYHQ/s72-c/Dr%2BBushra%2BAteeq.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_164.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_164.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy