مولانا سلمان ندوی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی

حضرات صحابہ رضی اللہ اجمعین کی شان میں گستاخیاں ہرگز برداشت نہیں۔شیر پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کا اعلان  لدھیانہ لکھنوء سے تعلق...

حضرات صحابہ رضی اللہ اجمعین کی شان میں گستاخیاں ہرگز برداشت نہیں۔شیر پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کا اعلان 

لدھیانہ لکھنوء سے تعلق ررکھنے والے مولانا سلمان ندوی کی جانب سے متعدد مرتبہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ اجمعین کی شان میں کی جا رہی گستاخیوں کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے آج یہاں تاریخی جا مع مسجد لدھیانہ میں مجلس احرار اسلام ہند کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شیر پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام نے کہا کہ احرارکی جانب سے گستاخ صحابہ ؓ مولانا سلمان ندوی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہ حضرات صحابہ رضی اللہ اجمعین کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ سلمان ندوی ہوں یا پھر کوئی حکمران مسلمان کسی سے ڈرتے نہیں خاموش نہیں بیٹھے گے، انہوں نے کہا کہ ہم سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں آواز حق ہر حالت میں بلند کی جائیگی،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ جلدی ہی قانونی ماہرین کا ایک گرو


پ دستاویز تیار کر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقاتی ہو گا اوردفعہ 295A  کے تحت کاروائی شروع کروائی جائیگی،نیز گستاخ صحابہ ؓ کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کر کے گستاخﷺن کے سیاسی آقاؤں کو بھی یہ بتا دیا جائیگا کہ مسلمان غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ عالم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے ذہن میں جو بھی غلط باتیں آئیں آپ انہیں بیان کرنے لگیں،انہوں نے کہا کہ دراصل سلمان ندوی جو کہ اب ہمارے نزدیک مولانا نہیں ہیں نے جب خادمان حرمین شریفین سعودیوں کے خلاف بولنا شروع کیا تو عوام نے انکے بیانات کو سمجھنے کی کوشش کی اور کسی بھی عالم نے انکی مخالفت نہیں کی اس بات کو دیکھ کر انکا حوصلہ اتنا بڑہا کہ وہ اپنا مقام بھول کر خادمان حرمین شریفین کی بجائے تاجدار حرمین شریفین حضرت محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ وعنہ کے خلاف نعوذ با للہ زبان درازی کرنے لگے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر دیا، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ ان سے اور امید بھی کیا کی جا سکتی ہے سیاسی سرپرستی حاصل شدہ مولوی ایسا ہی ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ کی عظمت اور انکی پاکیزگی پر ہر اک مسلمان کا ایمان قائم ہے، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ اپنے آپ کو سید کا بیٹا بتانے سے انکو کوئی ڈگری نہیں مل گئی کہ جب چاہیں جسکی چاہیں پگڑی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مجلس احرارر اسلام نے پہلے بھی لکھنوء میں مدہ صحابہ ؓ تحریک چلائی تھی اور آج بھی اگر ضرورت پڑی تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں اس گستاخ صحابہ ؓ کے خلاف مقدمہ درج کروائیں، مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ ایک بات اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ دین اور دنیا کا یہ قاعدہ ہے ہمارے ملک کا بھی یہ قانون ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہو تو امن کی خاطر دشمن سے بات چیت ہو سکتی ہے لیکن ملک سے کوئی غداری کرے تو اس سے کوئی بات چیت نہیں، حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ کے خلاف گستاخی دین اسلام سے غداری ہے اس لئے قانونی کاروائی ہونی چاہئے ، نامہ نگاروں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلکل یہ حیرت کی بات ہے کہ اس فاسق پر ملک کے بڑے دینی ادارے خاموش کیوں ہیں، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ دراصل سلمان ندوی اور ان جیسے کچھ اور نام نہاد بڑے مولویوں کو یہ خام خیالی ہے کہ بھارت کے مسلمان انکے غلام ہیں انہیں اپنے دماغ سے یہ فطور نکال دینا چاہئے، دین میں غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، اس موقعہ پر غلام حسن قیصر، قاری محمد محترم کھجناوری، حافظ زین العابدین، محمد مستقیم احرار، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی بھی موجود تھے، 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مولانا سلمان ندوی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی
مولانا سلمان ندوی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی
https://1.bp.blogspot.com/-9EYAOrTjOAA/X19p2RNTo3I/AAAAAAAAkGo/YsUB1DuK43UatxuENEZeNUYxKCXZGov1QCLcBGAsYHQ/s320/IMG_20200914_163148.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-9EYAOrTjOAA/X19p2RNTo3I/AAAAAAAAkGo/YsUB1DuK43UatxuENEZeNUYxKCXZGov1QCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG_20200914_163148.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_18.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_18.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy