آنکھ کی پتلی کی پیوندکاری پر ویبینار کا اہتمام

علی گڑھ،  ”آنکھ کی پُتلی (کورنیا) کا اندھاپن قابل علاج ہے۔ آنکھ کی پتلی کی پیوندکاری کرکے اندھاپن آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے لیکن ٹرانسپلانٹ...

علی گڑھ،  ”آنکھ کی پُتلی (کورنیا) کا اندھاپن قابل علاج ہے۔ آنکھ کی پتلی کی پیوندکاری کرکے اندھاپن آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے لیکن ٹرانسپلانٹ ٹشو کی قلت کی وجہ سے پیوندکاری نہیں ہوپاتی ہے اور اندھے پن کا علاج نہیں ہوپاتا“۔ 

یہ باتیں پروفیسر ادیب عالم خاں (انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی، جے این میڈیکل کال


ج، اے ایم یو) نے کہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی کے زیر اہتمام ویبینار بعنوان ’ہاسپٹل کورنیاریٹریول پروگرام‘(ایچ سی آر پی) سے خطاب کررہے تھے۔ یہ ویبینار آنکھوں کے عطیہ پر مبنی پندرہ روزہ مہم کے ایک حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا۔ 

پروفیسر ادیب نے کہا کہ اندھاپن کئی قسم کا ہوتا ہے، جس میں کورنیا کا اندھاپن ہندوستان میں 7.4 فیصد ہے۔ انھوں نے کہا ”آنکھوں کے عطیہ کے سلسلہ میں عوامی بیداری میں اضافہ تو ہورہا ہے لیکن آنکھوں کا عطیہ اب بھی بہت کم ہے حالانکہ عطیہ کا حلف لینے والوں کی تعداد بہت ہے“۔ 

انھوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی آئی بینک اپنی ابتدا سے لے کر اب تک 100 سے زائد کورنیا پیوندکاری میں شامل رہا ہے۔ دوسری طرف 1497 مریض ابھی بھی انتظاری فہرست میں ہیں، جنھیں پیوندکاری کے لئے عطیہ دہندگان کی ضرورت ہے۔ 

پروفیسر ادیب نے مسٹر انل وارشنے اور ڈاکٹر ایس کے گوڑ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جن کا این جی او، انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی آئی بینک کے مشن میں تعاون کررہا ہے۔ 

ویبینار میں آنکھوں کے عطیہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا، جس میں پروفیسر اے کے امیتابھ، ڈاکٹر درگیش (ڈپٹی سی ایم او، انچارج این پی سی بی، ضلع اسپتال)، ڈاکٹر اجے کے سکسینہ (سی ایم او، گاندھی آئی اسپتال)، ڈاکٹر ذیشان، مسٹر انل وارشنے، ڈاکٹر عبدالوارث، ڈاکٹر ضیاء اور ڈاکٹر ایس وجاہت رضوی نے اپنے خیالات ظاہر کئے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: آنکھ کی پتلی کی پیوندکاری پر ویبینار کا اہتمام
آنکھ کی پتلی کی پیوندکاری پر ویبینار کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-vMF2wTsai5w/X1IyIgvvWSI/AAAAAAAAjyQ/nhf87bTTSIYVs6f4kA-SgvlezM5-T-MPQCLcBGAsYHQ/w781-h350/Prof%2BAdeeb%2BAlam%2BKhan.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-vMF2wTsai5w/X1IyIgvvWSI/AAAAAAAAjyQ/nhf87bTTSIYVs6f4kA-SgvlezM5-T-MPQCLcBGAsYHQ/s72-w781-c-h350/Prof%2BAdeeb%2BAlam%2BKhan.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_21.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_21.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy