متعصب میڈیا پر لگام کسنے کا معامہ

چیف جسٹس آف انڈیا نے مقدمہ دوسری بینچ کے سپرد کردیا۔آئندہ سماعت 28/ ستمبر کو متوقع،گلزار اعظمی  نئی دہلی 24/ ستمبر 2020 کروناوائرس کو مرکز ن...

چیف جسٹس آف انڈیا نے مقدمہ دوسری بینچ کے سپرد کردیا۔آئندہ سماعت 28/ ستمبر کو متوقع،گلزار اعظمی 


نئی دہلی 24/ ستمبر 2020
کروناوائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر مسلمانوں بالخصوص تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوں مسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف صدرجمعیۃ علماء ہندمولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر داخل کردہ پٹیشن کو جوکہ آج چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت آنے والی تھی سے قبل ہی رجسٹرار کی جانب سے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل کو بتلایا گیا کہ آج اس کی سماعت نہیں ہوگی اس لیئے کہ اسے چیف جسٹس صاحب نے عدالت نمبر تین کی بینچ کے حوالے کردیا ہے جس کی آئندہ سماعت ۸۲/ ستمبر کو تین نمبر کی عدالت میں ہوگی۔ جمعیۃعلماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبارات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتلایا کہ ایک رو زقبل ہی یہ معلوم ہوسکے گا کہ تین نمبر کورٹ میں کو ن جج صاحبان اس مقدمہ کی سماعت کرسکیں گے۔آج جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سپریم کورٹ میں اعجاز مقبول ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اور سینئر وکیل دشنیت دوے بحث کے لیئے تیار تھے۔گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ اس سے قبل کی سماعت پر ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے  ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کے جسٹس ٹی وی نلاؤڑے اور جسٹس ایم جی سیولکر ن کی جانب سے دیا گیافیصلہ عدالت میں داخل کیا تھا جس میں لکھا ہیکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بڑا واویلا مچایا گیا تھا کہ تبلیغی مرکز سے ہندوستان میں کرونا پھیلا ہے اور اس کے لیئے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بلی کا بکرا بنایا گیا۔ میڈیا نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیئے فیک نیوز چلائی اورعوام میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی وجہ سے کرونا پھیلا جبکہ اس کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے لہذا ایسے نیوز چینلوں اور اخبارات کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔  گلزار اعظمی نے کہا کہ حالانکہ چیف جسٹس آف انڈیا جمعیۃ علماء کی پٹیشن پر فیصلہ نہیں صادر کرسکے لیکن فیک نیوز چینلوں پر لگام کسنے کے لیئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کے بعد سے ہی نیوز چینلوں نے تبلیغی جماعت کے تعلق سے فیک نیوز چلانا بند کردیا تھا اور زی نیوز اور دیگر چینلوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔اسی درمیان ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے سیکریٹری جنر ل سپریم کورٹ آ ف انڈیا کو بذریعہ ایمیل گذارش کی کہ جمعیۃ علماء کی عرض داشت کو جلد از جلد سماعت کے لیئے پیش کیا جائے کیونکہ تمام فریقین کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کیا جاچکا ہے۔
Attachments area

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: متعصب میڈیا پر لگام کسنے کا معامہ
متعصب میڈیا پر لگام کسنے کا معامہ
https://1.bp.blogspot.com/-wgAthTXoDGY/X2yNNNLW02I/AAAAAAAAkXc/ANAZZSRWL8QgO1cHgv6AnmtNsY94X0qpwCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20200924-WA0021.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-wgAthTXoDGY/X2yNNNLW02I/AAAAAAAAkXc/ANAZZSRWL8QgO1cHgv6AnmtNsY94X0qpwCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200924-WA0021.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_29.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_29.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy