خواجہ یونس قتل معاملہ

 توہین عدالت کی پٹیشن پر سماعت ایک ہفتہ کے لیئے ٹلی ممبئی 3 ستمبر خواجہ یونس قتل معاملے میں ملوث چار پولس والوں کو ملازمت پر بحال کئے جانے ک...

 توہین عدالت کی پٹیشن پر سماعت ایک ہفتہ کے لیئے ٹلی


ممبئی 3 ستمبر
خواجہ یونس قتل معاملے میں ملوث چار پولس والوں کو ملازمت پر بحال کئے جانے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں داخل توہین عدالت کی پٹیشن پر آج ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس ایم ایس کارنک کے روبرو سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے فریقین کو حکم دیا وہ معاملے کی اگلی سماعت پر بحث کریں اور سماعت ایک ہفتہ کے لیئے ملتوی کردی، حالانکہ گذشتہ سماعت پر ہائی کورٹ کے حکم پر ممبئی پولس کمشنر کی جانب سے جواب داخل کیا گیا  تھاجسمیں تحریر ہے کہ اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سچن وازے، پولس کانسٹبل راجندر تیوار، سنیل دیسائی سمیت کل 16 پولس والوں کو ملازمت پر دوبارہ بحال کیا گیا ہے تاکہ وہ کرونا وباء میں ملازمت کررہے دیگر پولس والوں کو راحت دی جاسکے کیونکہ ممبئی پولس فورس کو اضافی پولس کی ضرورت تھی نیز ملزمین کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے لہذا انہیں ملازمت پر دوبارہ بحال کرنے میں انہیں قانونی دشواری محسوس نہیں ہوئی اس کے باوجود اگر ان کے اس فیصلہ سے عدالت کی توہین ہوئی ہے تو وہ عدالت سے غیر مشروط معافی طلب کرتے ہیں حالانکہ ان کا مقصد عدالت کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے پولس والوں کو ملازمت پر بحال کرنا ہرگز نہیں تھا۔
ممبئی پولس کمشنر نے اپنے جواب میں مزید لکھا ہیکہ حالانکہ ہائی کورٹ نے7 اپریل 2004کو ان چار پولس والوں کو ملازمت سے معطل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اپنے فیصلہ میں یہ کہیں نہیں لکھا ہیکہ وہ انہیں دوبارہ ملازمت پر لیا نہیں جاسکتا۔  ممبئی پولس کمشنر کی جانب سے جوائنٹ پولس کمشنر نول بجاج نے ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔جواب میں مزید لکھا ہیکہ روویو کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی ان چار پولس والوں سمیت دیگر 16 پولس والوں کو ملازمت پر بحال کیا گیا ہے جو اپنی سروس سے معطل تھے۔ممبئی پولس کمشنر کے جواب کی روشنی میں معاملے کی اگلی سماعت پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ مہیر دیسائی  بحث کریں گے۔
واضح رہے کہ23 دسمبر 2002  کو خواجہ یونس کو 2، دسمبر 2002 کو گھاٹکوپر میں ہونے والے بم دھماکہ کے الزام میں گرفتارکیا تھا جس کے بعد سچن وازے نے دعوی کیا تھا کہ خواجہ یونس پولس تحویل سے اس وقت فرار ہوگیا  جب اسے تفتیش کے لیئے اورنگ آبا دلے جایا جارہا تھا حالانکہ سی آئی ڈٖی نے سچن وازے کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش کے بعد سچن وازے سمیت دیگر تین پولس والوں کے خلاف خواجہ یونس کو قتل کرنے کا مقدمہ قائم کیا تھا جو فاسٹ ٹریک عدالت میں زیر سماعت ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: خواجہ یونس قتل معاملہ
خواجہ یونس قتل معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-HS_UYja5P0U/X1EroKQ8MXI/AAAAAAAAjxQ/RxfuBm1M-6kKVEn0ppbCduZ0_KkITSxJgCLcBGAsYHQ/s320/khwaja-yusuf-1200.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-HS_UYja5P0U/X1EroKQ8MXI/AAAAAAAAjxQ/RxfuBm1M-6kKVEn0ppbCduZ0_KkITSxJgCLcBGAsYHQ/s72-c/khwaja-yusuf-1200.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_3.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_3.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy