صحابہؓ کی گستاخی سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مفتی راشد گورکھپوری کا خطاب بنگلور، مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفر...

مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مفتی راشد گورکھپوری کا خطاب



بنگلور، مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی تیرہویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے شعبہ تحفظ ختم نبوتؐ کے صدر و استاذ حضرت مولانا مفتی محمد راشد گورکھپوری صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ دنیا میں ایمان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، مسلمانوں کو چاہیے کہ ایمان کے بارے میں جانیں، ایمان کے تقاضوں کو پہچانیں! حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ نے خوب لکھا ہے کہ جس طرح مسلمان فرائض وضو کے ساتھ نواقض وضو جانتا ہے ٹھیک اسی طرح موجبات ایمان کے ساتھ نواقض ایمان کو بھی جاننا چاہیے، کیونکہ صحابہ کی محبت انکی اطاعت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ قرآن و حدیث صحابہؓ کی مدح و تعریف سے بھرے پڑے ہیں، حضرات صحابہؓ ایمان و اسلام پر ایسا عمل کرتے تھے گویا انہوں نے جنت و جہنم کو اور آخرت کے منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہو! مولانا نے فرمایا کہ آج ہم نماز پڑھ کر نمازی بن سکتے ہیں، حج کرکے حاجی بن سکتے ہیں، ولایت کا دروازہ کھلا ہوا ہے نیک اعمال کرکے ولی بن سکتے ہیں لیکن قیامت تک کوئی صحابی نہیں بن سکتا۔ مفتی راشد گورکھپوری نے فرمایا کہ نبیؐ کی تربیت نے صحابہ ؓکے اندر انقلاب برپا کر دیا اور لوگوں کے لیے وہ رہبر و رہنما بن گئے۔ انہوں نے دوٹوک فرمایا کہ صحابہؓ کی تعریف نبی ؐکی تعریف ہے صحابہؓ کی تنقیص نبیؐ کی تنقیص ہے۔خاتم الانبیاء ؐآفتاب ہدایت ہیں تو صحابہؓ اس آفتاب کے ستارے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو سب کچھ معلوم تھا کہ آگے چل کر صحابہؓ کے درمیان اختلافات ہوں گے ایک طرف حضرت علیؓ ہوں گے اور دوسری طرف حضرت معاویہؓ ہوں گے، اسکے باوجود اللہ تعالیٰ نے سارے صحابہؓ کے لیے جنتی ہونے کا اعلان کیا، تاکہ کوئی ان اختلافات کو سامنے رکھ کر صحابہ پر زبان درازی نہ کرے۔ مولانا نے فرمایا کہ قرآن پاک کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دشمنان صحابہؓ کا رد کیا، زبان چلانے والوں کی زبانوں پر تالا لگا دیا۔ مولانا نے دو ٹوک الفاظ میں فرمایا کہ صحابہ کی گستاخی کو علامہ ذہبیؒ نے کفر سے تعبیر کیا ہے، اور ملا علی قاریؒ نے شرح فقہ الاکبر میں لکھا ہے کہ صحابہؓ کی شان میں گستاخی اور ان پر طعن و تشنیع اگر دلائل قطعیہ کے خلاف ہے تو یہ کفر ہے! مولانا ارشد گورکھپوری نے فرمایا کہ صحابہؓ کی گستاخی سے آدمی ایمان سے نکل جاتا ہے، اس لیے صحابہؓ کی محبت کو اپنے دل میں بسانا چاہیے۔ قابل ذکر ہیکہ مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس پورے زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ یہ کانفرنس روزانہ رات 9:30 بجے مرکز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر براہ راست نشر ہوتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 25/ ستمبر بروز جمعہ کو کانفرنس سے فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی مدظلہ خطاب کریں گے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: صحابہؓ کی گستاخی سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے!
صحابہؓ کی گستاخی سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-tUOHdga8rUM/X2x_MQAG5VI/AAAAAAAAkWc/PPZX6H2S1VEEX8SHlIYztzQqFzOOyRxpgCLcBGAsYHQ/s320/RASHID%2BGORUKHPURI.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-tUOHdga8rUM/X2x_MQAG5VI/AAAAAAAAkWc/PPZX6H2S1VEEX8SHlIYztzQqFzOOyRxpgCLcBGAsYHQ/s72-c/RASHID%2BGORUKHPURI.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_33.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_33.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy