پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے انٹرنیشنل ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کیا

علی گڑھ،  ”ملک میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد اپنے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں اس لئے گھر کے اراکین سے انھیں تعدّی ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ موجودہ حا...

علی گڑھ، 


”ملک میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد اپنے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں اس لئے گھر کے اراکین سے انھیں تعدّی ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ موجودہ حالات میں عمر دراز لوگوں کو زیادہ تحفظ اور دھیان کی ضرورت ہے“۔ 

ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن (شعبہئ فارماکولوجی، جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) نے کیا۔ وہ سمرندا، انڈونیشیا کی مُلاورنم یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ورچوئل انٹرنیشنل ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کررہے تھے۔ ’وبا سے عمررسیدہ افراد کی سلامتی‘ کے عنوان پر اس ویبینار کا اہتمام مذکورہ یونیورسٹی کے سنٹر آف ایکسیلنس اِن سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے کیا تھا۔ 

پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے ہندوستان اور خاص کر علی گڑھ میں کووِڈ-19 وبا کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عمررسیدہ افراد کی جسمانی اور دماغی صحت پر خاص توجہ دینا وقت کا تقاضہ ہے۔ انھوں نے کہا ”عمررسیدہ افراد کو خود کو الگ تھلگ رکھنے کے لئے کہنا بہت کارگر اور مؤثر ہے کیونکہ کووِڈ 19 سے بچاؤ ہی سب سے بہتر حکمت عملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھیں تنہائی کے احساس سے بچانا بھی لازمی ہے“۔

پروفیسر ضیاء الرحمٰن نے کہا”ریسرچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ 60 سال سے اوپر کے لوگ اور خاص طور سے وہ افراد جنھیں پہلے سے قلب، پھیپھڑے، ذیابطیس، کینسر یا اس طرح کی کوئی بیماری ہے انھیں کووِڈ19 کا زیادہ سنگین قسم کا انفیکشن ہوسکتا ہے، اس لئے صحت کے تئیں بیداری اور تحفظاتی اقدامات کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے“۔ 

اس موقع پر ایک اہم کتاب ”عین الحیات“ کا انڈونیشیا کی بہاسا زبان میں ترجمہ کا اجراء کیا گیا۔ عین الحیات پانچ سو سال قبل جینیات کے موضوع پر عربی میں لکھے گئے مخطوطات کا مجموعہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس کا اردو ترجمہ اے ایم یو ٹریزرار پروفیسر سید ظل الرحمٰن نے کیا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے انٹرنیشنل ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کیا
پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے انٹرنیشنل ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کیا
https://1.bp.blogspot.com/-GybNRK7iY8c/X1IzRZfdeUI/AAAAAAAAjyc/e6-3J5fEm1APELHC4evC1qOLfEvlssuoACLcBGAsYHQ/w625-h360/International%2BWebinar%2BIndonesia.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-GybNRK7iY8c/X1IzRZfdeUI/AAAAAAAAjyc/e6-3J5fEm1APELHC4evC1qOLfEvlssuoACLcBGAsYHQ/s72-w625-c-h360/International%2BWebinar%2BIndonesia.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_34.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_34.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy