مولاناکی سوانح”بحر کوثر کی ایک آب جو“ پر مذاکرہ

  اورنگ آبادمیں مفسر قرآن مولانا عبدالکریم پاریکھ کی منائی گئی برسی اورنگ آباد ۱۱/ستمبر مشہور و معروف مفسر قرآن،بدم بھوشن مولانا عبدالکریم پ...

 اورنگ آبادمیں مفسر قرآن مولانا عبدالکریم پاریکھ کی منائی گئی برسی

اورنگ آباد ۱۱/ستمبر
مشہور و معروف مفسر قرآن،بدم بھوشن مولانا عبدالکریم پاریکھ نے قرآن کریم کے ساتھ انسانیت کی بے پناہ خدمت کی ہے،انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآ

ن اور اللہ کے بندوں کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی،حکومت ہند ملک میں امن وامان،اخوت وبھائی چارہ کو فروغ دینے کے لیے ان کی کاوشوں کے مدنظر انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ان خیالات کا اظہارمولانا نسیم الدین مفتاحی صدر مدرس جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم اورنگ اؑباد نے مولانا پاریکھ کی ۳۱ ویں برسی پر منعقدہ مذاکرہ میں کیا۔یہ مذاکرہ مولانا کی سوانح”بحرکوثر کی آب جو“ جس کے مصنف مولانا کے بڑے فرزند عبدالغفور پاریکھ ہے اس پر منعقد کیاگیاتھا۔ شرکاء مذاکرہ مولانا محمد الیاس فلاحی (نائب صدر جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر) مولانا عبدالرحمن ندوی،مولانا قاضی نوشادالدین ندوی،عبدالجبار باغبان (صدرجامعہ اسلامیہ کاشف العلوم)ایم ڈی طیب تھے۔ مولانا الیاس فلاحی نے پاریکھ صاحب کی قرآن کی خدمت اور اسے کے پیغام نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں تک پہنچانے کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانا نے ناگپورشہرمیں ہزاروں افراد کو قرآن کریم کوترجمہ کے ساتھ پڑھنے والا بنایا خصوصاََانہوں نے خواتین میں نہ صرف قرآن کا شوق پیدا کیا بلکہ انہیں قرآن کی معلمہ بنایا اور انہیں محلوں میں پڑھانے کے لیے معقول مشاہرہ بھی دیا۔ان کی کتاب ”لغات القرآن“ قرآن کے معانی ومطالب کوسمجھنے کے لیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل کتاب ہے جس سے ہزاروں لوگوں نے قرآن سمجھنے کے لیے استعمال کیا ہے۔مذاکرہ کی ابتداء میں فاؤنڈیشن ک صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے بتایاکہ مولانا پاریکھ صاحب نے مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن ندوی کی قائم کردہ تحریک پیام انسانیت کے ذریعہ ملک میں ہندو مسلم اتحاد اوتفاق،آپسی بھائی چارہ کے لیے پورے ملک کا دورہ کیا وہ بھی ایسے وقت میں جس وقت کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کا لامتناہی سلسلہ چل پڑا تھا ہر جگہ انسانیت کا قتل عام ہورہا تھا،انسان انسان کا دشمن بن گیا تھا،اس وقت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کی رقابت انہوں نے پیام انسانیت کا کام کیا۔آج ان کی ۳۱ ویں برسی پر انہیں خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خدمات کا اعتراف کرنے ان کی کاموں اور کارناموں کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے یہ مذاکرہ منعقد کیاگیا ہے۔مولنا کی تمام زندگی کا نچوڑ ان کے فرزند عبدالغفور پاریکھ نے اپنے والد پرلکھی کتاب”بحرکوثر کی آب جو“ میں کردیا ہے۔یہ کتاب مولانا پاریکھ کی قرآنی خدمات ملک بھرمیں ان کے اسفار اور تقاریر،ملک کی بڑی شخصیات سے ملاقاتوں کا ذکر ہے ساتھ ہی مولانا کے انتقال کے بعدملک بھر کے تمام زبانوں کے اخبارات نے جو خبریں،اداریہ اور مضامین شائع کے ہیں ان کو بھی اس کتاب میں شامل کیا گی ہے۔ مولانا عبدالرحمن ندوی نے کہاکہ پاریکھ صاحب اکثر اورنگ ا ٓباد آیاکرتے تھے اور وہ جب بھی آتے وہ یہاں کے سربرآوردہ شخصیات خصوصاََغیر مسلم دانشوروں سے ضرور ملتے اورملک کی موجودہ صورتحال پر ان سے تبادلہ خیال کرتے تھے۔قاضی نوشاد الدین ندوی نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے طالبعلمی سے مولانا سے رابطہ کا تذکرہ کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مولاناکی سوانح”بحر کوثر کی ایک آب جو“ پر مذاکرہ
مولاناکی سوانح”بحر کوثر کی ایک آب جو“ پر مذاکرہ
https://1.bp.blogspot.com/-bnHRmP5y6GM/X1uLdbZlpAI/AAAAAAAAkA4/QFsjDm2gxBo0M93ejtOkbyTHVhJKbc9WgCLcBGAsYHQ/s320/parikh1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-bnHRmP5y6GM/X1uLdbZlpAI/AAAAAAAAkA4/QFsjDm2gxBo0M93ejtOkbyTHVhJKbc9WgCLcBGAsYHQ/s72-c/parikh1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_41.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_41.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy