پٹنہ بم دھماکہ معاملہ

 خصوصی جج نے فریقین کو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ حتمی بحث کرنے کاحکم دیا جمعیۃ علماء تمام ملزمین کو قانونی امداد فراہم کررہ ی ہے، گلزار اعظمی م...

 خصوصی جج نے فریقین کو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ حتمی بحث کرنے کاحکم دیا

جمعیۃ علماء تمام ملزمین کو قانونی امداد فراہم کررہ



ی ہے، گلزار اعظمی
ممبئی7 ستمبر
بہارکی راجدھانی پٹنہ میں ہونے والے بم دھماکہ معاملے میں خصوصی جج کے تبادلے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حتمی بحث تھم گئی تھی لیکن اب جبکہ نئے جج کی تقرری ہوگئی جنہوں نے فریقین کو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ حتمی بحث کرنے کاحکم دیا حالانکہ دفاعی وکلاء نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ بحث کرنے سے انکارکیا تھا لیکن خصوصی جج نے پٹنہ ہائی کورٹ کی گائیڈلائنس کی روشنی میں انہیں حتمی بحث کرنے کا حکم دیا۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمد نی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دیتے ہوئے مزید بتایاکہ23/ اکتوبر2013ء کو پٹنہ کے مشہور تاریخی گاندھی میدان میں بم دھماکہ ہوا تھا جب وزیر اعظم ہند نریندر مودی ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے،اس بم دھماکہ میں 6/لوگ ہلاک اور 90/ افراد زخمی ہوئے تھے۔ بم دھماکوں کی تفتیش قومی تفتیشی ایجنسی NIA کے سپرد کی گئی جس نے بہار، جھاکھنڈ اور آس پاس کی دیگر ریاستوں سے10/ اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307,326,212,121(A), 120(B), 34، دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 3, 5 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 16,18,20 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا جس کے بعد ملزمین کی پیروی کے لئے جمعیۃ علماء کی جانب سے، ایڈوکیٹ سید عمران غنی،ایڈوکیٹ واصف الرحمن خان ودیگر کو مقرر کیا گیا ہے جو ملزمین کا دفاع کررہے ہیں۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل اس مقدمہ میں فریقین کی بحث شروع ہوچکی تھی لیکن اسی درمیان خصوصی جج کا تبادلہ بھی ہوگیا اور کرونا وبا ء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا جس کے بعد خصوصی عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت نہیں ہوسکی لیکن اب جبکہ نئے جج گرویندر سنگھ ملہوتراکی تقرری ہوچکی ہے لیکن دفاعی وکلاء نے عدالت سے درخواست کی تھی ہ وہ بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے عدالت کے روبرو بحث کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ کوئی معمولی مقدمہ نہیں اور اس میں ہفتوں تک بحث چلے گی جو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ممکن نہیں ہے لیکن عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سیکریٹری حسن احمد قادری وکلاء، اور ملزمین کے اہل خانہ کے رابطہ میں ہیں اور مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں ایڈوکیٹ عمران غنی نے کہا کہ حالانکہ عدالت نے انہیں ورچول کورٹ کے ذریعہ بحث کرنے کا حکم دیا ہے لیکن پٹنہ سیشن عدالت میں ورچول سماعت کے لیئے پختہ اقدامات نہیں ہونے سے وہ بحث کرنے سے قاصر ہیں لہذا عدالت کو دفاعی وکلا ء کو درپیش مسائل کی جانب بھی غور کرنا چاہئے۔
ایڈوکیٹ عمران غنی نے کہا کہ آج وہ جیسے ہی پٹنہ سیشن عدالت کے گئے انہیں ورچول کورٹ روم بند ملا جس کی انہوں نے خصوصی این آئی اے جج سے شکایت کی۔
انہوں نے کہاکہ دفاعی وکلاء کو ورچول بحث کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان کے پاس ضروری الیکٹرانک آلات نہیں اور ان کا موبائل فون زیادہ وقت تک سپورٹ نہیں کرسکتا ہے۔
 ایڈوکیٹ واصف خان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل وہ حتمی بحث شروع کرچکے تھے لیکن اس درمیان اچانک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا اور جج کا تبادلہ بھی ہوگیا جس کی وجہ سے معاملے کی سماعت ملتوی ہوگئی تھی لیکن اب جبکہ خصوصی جج نے انہیں حکم دیا ہے حتمی بحث کرنے کے لیئے وہ تیار ہیں لیکن اس کے لیئے عدالت کو انہیں ورچول کورٹ روم مہیا کرانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملزمین امتیاز انصاری کمال الدین، حیدر علی عالم انصاری،نعمان سلطان انصاری،مجیب اللہ جابر انصاری،عمیر شفیع صدیقی، اظہر الدین شکیل الدین قریشی، احمد حسین سید قریشی، فخرالدین غلام مرتضی، محمد فیروز اسلم اور محمد افتخار محمد مصطفی کو اس معاملے میں ملزم بنایا گیا جن کی پیروی جمعیۃ علماء کی جانب سے کی جارہی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پٹنہ بم دھماکہ معاملہ
پٹنہ بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-q6OXllQp--U/X1YUI_Na3WI/AAAAAAAAj1w/nDT7KH5hvqQ4oRnKsCV5CJuIFeOaR6foACLcBGAsYHQ/s320/patna.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-q6OXllQp--U/X1YUI_Na3WI/AAAAAAAAj1w/nDT7KH5hvqQ4oRnKsCV5CJuIFeOaR6foACLcBGAsYHQ/s72-c/patna.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_44.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_44.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy