بابر مسجد شہادت مقدمہ

آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی، گلزار اعظمی ممبئی 30 ستمبر 2020 بابری مسجد شہادت مقدمہ میں آج...

آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی، گلزار اعظمی

ممبئی 30 ستمبر 2020
بابری مسجد شہادت مقدمہ میں آج 28 سالوں کے طویل عرصہ کے بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 32 ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے تمام ملزمین کو باعزت بری کردیا  جس میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی،مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی، یو پی کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ ودیگر شامل ہیں۔
خصوصی سی بی آئی جج ایس کے یادونے تمام ملزمین کو نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے نا صرف بری کردیا بلکہ اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ بابری مسجد شہید کرنے کی سازش نہیں رچی گئی تھی۔
خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب ملک کی اقلیت کے ساتھ دن کے اجالے میں ناانصافی کی گئی،پہلا سیاہ دن وہ تھا جب سپریم کورٹ کے حکم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسجد کو شہید کردیا گیا تھا۔
گلزا ر اعظمی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ دن دھاڑے کیسے کارسیوکوں نے بابری مسجد کو شہید کردیا تھا اس کے باوجود خصوصی عدالت یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ بابری مسجد کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا۔یہ کیسے ممکن ہیکہ بغیر منصوبہ بندی اور سازش کے لاکھوں ہندو کارسیوک ایودھیا کدال، پھاؤڑا، ہتھوڑا، کٹر، رسی، ڈنڈا وغیرہ لیکر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد کے میناروں پر پہنچ کر اسے زمین دوز کردیا۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ عدالت کے ایسے فیصلے سے مسلمانوں کا عدلیہ پر جو بھروسہ اور اعتماد تھا اسے ٹھیس پہنچی ہے اور اب مسلمانوں اور دلتوں کو اس ملک میں انصاف ملنا مشکل ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بابر مسجد شہادت مقدمہ
بابر مسجد شہادت مقدمہ
https://1.bp.blogspot.com/-frU1K-lgxxM/X3SDRODXj4I/AAAAAAAAko4/61GvmUh4Nv8cGin10TNWv9LvRs-tMOfpgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20200930-WA0018.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-frU1K-lgxxM/X3SDRODXj4I/AAAAAAAAko4/61GvmUh4Nv8cGin10TNWv9LvRs-tMOfpgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200930-WA0018.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_462.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_462.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy