عظیم مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کے یوم وصال پر خراج عقیدت

آپ نے مجلس احرار اسلام کا قیام ک یا اور سلطنت برطانیہ کی بنیادیں ہلادیں تھیں۔نائب شاہی امام کا بیان  لدھیانہ ،لدھیانہ کی سرامین سے تعلق رکھن...

آپ نے مجلس احرار اسلام کا قیام ک



یا اور سلطنت برطانیہ کی بنیادیں ہلادیں تھیں۔نائب شاہی امام کا بیان 

لدھیانہ ،لدھیانہ کی سرامین سے تعلق رکھنے والے بھارت کی جنگ آزادی قومی قائد رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اول مرحوم کے آج ۴۶ویں یوم وصال کے موقعہ پر جلس احرار اسلام ہند کے دفتر میں ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن خوانی کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب بلندی درجات کے لئے دعا کروائی گئی، اس موقعہ امیر احرار شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی، قاری محمد محترم کھجناور، غلام حسن قیصر، مفتی جمال الدین احرار، محمد شاہنواز احرار، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی خاص طور پر موجود تھے، اس تقریب کو خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ مجاہد جلیل بطل حریت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کے ذکر کے بغیر ملک کی جنگ آزادی کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ لدلدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ نے مجلس احرار اسلام ہند کا قیام کر سلطنت برطانیہ کی بنیادیں ہلا دی تھیں، انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کی بیباکی اور جرائت سے انگریز حکومت اس قدر خوفزدہ تھی کہ جس دور میں وویل کانفرنس کیلئے انگریز نے ملک کے تمام سیاسی قیدی رہا کردئے اس وقت بھی رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کو بنا کسی مقدمہ کے شھ سال کیلئے نظر بند رکھا ہوا تھا، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ کہ مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اول مرحوم کی ہی جرائت ایمانی تھی کہ انگریز حکومت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے الگ الگ وقتوں میں 14سال 8ماہ قید کاٹی اور شہید بھگت سنگھ کے والد سردار کشن سنگھ اور انکے بھائی کلتار سنگھ اور انکی والدہ اور بہنوں کو اس وقت پناہ دی جب لوگ حکومت کے خوف سے تھر تھر کانپ رہے تھے، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ساتھ دیا، نامددھاری گرو پرتاب سنگھ اور پنجاب کیسی لالہ لاجپت رائے کے کندے سے نہ صرف قندھا ملایا بلکہ انگریز گورنر کے اجلاس لدھیانہ میں اسکی کرسی پر لالہ لاپت رائے جی کو بٹھا کر اپنی سیاسی اور قومی قوت کا اظہار کیا، نائب شاہی امام نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر ہندو پانی مسلمان پانی کی تقسیم پر بھی اعلان جنگ آپ نے ہی کیا اور لدھیانہ سے پیشاور تک سبھی گھڑے تڑوا دئے اور سزا بھی پائی، انہوں نے کہا کہ رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اپنے عقیدہ کے پکے تھے دیش کے بٹوارے کی مخالفت کی اور پھر بدترین حلات میں کچھ ماہ کیلئے جب پنجاب کو چھوڑنا پڑا تو پاکستان کی بجائے دہلی میں قیام کیا اور وہاں بھی ملک بھر کے لوگوں کے لئے روشن شمع کی طرح کام آئے، وزیر اعظم پنڈت نہرو جی اور مولانا آزاد اکثر شام کو دہلی میں آپ سے مشورہ کرنے کوچہ رحمن آیا کرتے تھے، یہ انہی کی شان تھی کہ نہ پیشکش کے باوجود وزارت قبول کی نہ پنشن لی اور نہ تام  پتر اور آخر یہ مجاہد جلیل دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے مشرقی دروزے کے ملحق قبرستان میں 2سمبر 1956کے دن ہمیشہ کیلئے آرام فرما ہو گیا، 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: عظیم مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کے یوم وصال پر خراج عقیدت
عظیم مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کے یوم وصال پر خراج عقیدت
https://1.bp.blogspot.com/-6rYl7jAHmKM/X0-lP-UusRI/AAAAAAAAjwA/P_zj0b2Yr9ofxTFh-P0clItDLgh1xGD4ACLcBGAsYHQ/s640/Rais%2Bul%2Bahrar%2Bmolana%2Bhabib-001.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-6rYl7jAHmKM/X0-lP-UusRI/AAAAAAAAjwA/P_zj0b2Yr9ofxTFh-P0clItDLgh1xGD4ACLcBGAsYHQ/s72-c/Rais%2Bul%2Bahrar%2Bmolana%2Bhabib-001.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_48.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_48.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy