پروفیسر محمد ظہیر کا انتقال

علی گڑھ، 16/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے فیکلٹی آف میڈیسن کے سابق ڈین و پرنسپل اور سی ایم ایس ا...

علی گڑھ، 16/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے فیکلٹی آف میڈیسن کے سابق ڈین و پرنسپل اور سی ایم ایس اور   کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سابق چیئرمین پروفیسر محمد ظہیر کا مختصر علالت کے بعد آج 87سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔


وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ”پروفیسر ظہیر میرے استاد تھے اور ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے“۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو برادری پروفیسر ظہیر کے ناگہانی وفات پر آزردہ خاطر ہے، جو استاذ الاساتذہ تھے اور انھوں نے پوری ایک نسل کو پڑھایا اور ان کی تربیت کی تھی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ 

مرحوم کے بیٹے پروفیسر محمد شعیب ظہیر (شعبہئ کمیونٹی میڈیسن) نے بتایا کہ پروفیسر طارق منصور اہل خانہ سے تعزیت کے لئے رہائش گاہ پر آئے۔

میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہاکہ پروفیسر ظہیر تاعمر یونیورسٹی سے وابستہ رہے اور سبکدوش ہونے کے بعد بھی وہ طلبہ کی رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہے۔ 

کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے کارگزار چیئرمین پروفیسر نجم خلیق نے کہا کہ پروفیسر ظہیر کے طلبہ ایک مشفق استاد کے طور پر ان کا احترام کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے علم اور تجربہ سے نسلوں کی تربیت کی۔ 

پروفیسر محمد ظہیر نے اے ایم یو میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ کارگزار وائس چانسلر، فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین، جے این میڈیکل کالج اسپتال کے پرنسپل و سی ایم ایس اور پانچ بار کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے چیئرمین رہے۔ وہ 1964 میں بطور ریڈر جے این میڈیکل کالج سے وابستہ ہوئے تھے اور 1969 میں پروفیسر مقرر ہوئے۔ وہ جون 1994 میں یونیورسٹی خدمات سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کی تدفین یونیورسٹی قبرستان میں عمل میں آئی۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر محمد ظہیر کا انتقال
پروفیسر محمد ظہیر کا انتقال
https://1.bp.blogspot.com/-LPXXjBs2KBc/X2I0xAgXgrI/AAAAAAAAkKc/m0xyO8SfdAIOZMApqfYxuN5XCUe-X49-wCLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BMohd%2BZaheer.png
https://1.bp.blogspot.com/-LPXXjBs2KBc/X2I0xAgXgrI/AAAAAAAAkKc/m0xyO8SfdAIOZMApqfYxuN5XCUe-X49-wCLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BMohd%2BZaheer.png
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_49.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_49.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy