صحابہ کرامؓ کی گستاخی بدترین عمل ہے، بغض صحابہ درحقیقت بغض رسول ہے!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا ابو طالب رحمانی اور مولانا فاروق حبان کا خطاب! بنگلور، : مرکز تحفظ اسلام ہند ...

مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا ابو طالب رحمانی اور مولانا فاروق حبان کا خطاب!


بنگلور، : مرکز تحفظ


اسلام ہند کی کے زیر اہتمام منعقد آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کے پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب نے فرمایا کہ ہم نبی کریم ؐکے زمانے سے بہت دور ہو چکے ہیں، جسکی وجہ سے ایک کے بعد دیگرے فتنے ابھر رہے ہیں، گویا کہ ہم مکمل فتنوں کے دور میں آچکے ہیں، ان فتنوں میں سے ایک فتنہ ختم نبوتؐ اور ناموس صحابہ ؓپر ڈاکہ ڈالنا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ کے نبیؐ آخری نبی و رسول ہیں آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی و رسول نہیں آئیگا، اگر کوئی نبی و رسول ہونے کا دعویٰ کرے تو وہ ایک نمبر کا جھوٹا و مکار ہے۔ اور اسی طرح آپؐ کے صحابہؓ کی جماعت بھی آخری جماعت ہے، نبی کریم ؐ پر نبوت ختم اورصحابہ پر صحابیت ختم ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ انبیاء کے بعد پوری امت میں سب سے افضل صحابہ کرام ؓکی جماعت ہے۔مولانا رحمانی نے واضح الفاظ میں فرمایاکہ پوری دنیا کے اولیاء، اقطاب، ابدال سب مل کر بھی کسی ایک صحابی کے مقام کو نہیں پہنچ سکتے، اس لیے ہم تمام کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی قدر کرنی چاہیے، انکا ادب و احترام کرنا چاہیے کیونکہ ان سے محبت حب نبوی کی دلیل ہے اور ان سے بغض ونفرت نبی سے بغض و عداوت کے مترادف ہے۔

عظمت صحابہؓ کانفرنس کے چھٹویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے جانشین حبیب الامت حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم فاروق اعظم حبان صاحب نے فرمایا کہ حضراتِ صحابہ ؓ دین کے ستون ہیں، حضرات صحابہ ؓاسلام کی عظمت کے مینار ہیں۔ انہوں نے فرمایا حضرات صحابہؓ کی تصدیق قرآن پاک نے کی ہے اور حضرات صحابہؓ وہ ہیں جنہوں نے اللہ کے نبیؐ کی صورت و سیرت کو دیکھا اور مکمل طور پر آپ کی سیرت پر عمل کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی ساری خوبیاں نبی کریمؓ ہی کا فیض ہے، اس لیے صحابہ کرامؓ کی گستاخی کرنا عقلمندی نہیں، بلکہ بد عقلی کی علامت ہے۔ لہٰذا حضرات صحابہؓ سے محبت کریں انکی عزت کریں اور ادب و احترام کو ملحوظ رکھیں۔ قابل ذکر ہیکہ مرکز تحفظ اسلام ہند کا 15/روزہ آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کو روزانہ رات 9:30 بجے مرکز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر دنیا بھر سے ہزاروں افراد دیکھ اور سن رہے ہیں۔ کانفرنس سے ملک کے مشہور و معروف اکابر علماء کرام خطاب کررہے ہیں۔مرکز کے آرگنائزر حافظ حیات خان نے ایک بار پھر پوری امت مسلمہ کو اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: صحابہ کرامؓ کی گستاخی بدترین عمل ہے، بغض صحابہ درحقیقت بغض رسول ہے!
صحابہ کرامؓ کی گستاخی بدترین عمل ہے، بغض صحابہ درحقیقت بغض رسول ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-0jrjeCHRYmo/X2I-aBO5VfI/AAAAAAAAkLc/oZKM1QsuoJcJwacq-EuwhzJJPPmy04s-wCLcBGAsYHQ/s320/PHOTO.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-0jrjeCHRYmo/X2I-aBO5VfI/AAAAAAAAkLc/oZKM1QsuoJcJwacq-EuwhzJJPPmy04s-wCLcBGAsYHQ/s72-c/PHOTO.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_52.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_52.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy