خواتین کی قیادت کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد

علی گڑھ،   علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمن اسٹڈیز سینٹر کے زیراہتمام ''اکیسویں صدی کی خواتین قیادت: موجودہ دور میں ان کا کردار'&#...

علی گڑھ،   علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمن اسٹڈیز سینٹر کے زیراہتمام ''اکیسویں صدی کی خواتین قیادت: موجودہ دور میں ان کا کردار'' موضوع پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین میں قائدانہ اہلیت کی ترقی اور قوم اور معاشرے کے تئیں ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ان کے کردار جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام لیڈ بائی فاؤنڈیشن، ایس آئی سی آئی ہارورڈ کینیڈی کے تعاون سے کیا گیا۔


ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہا کہ خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے مساوی کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کی خواتین سربراہان نے کووِڈ 19 تعدہ سے پیدا شدہ حالات میں اپنی اعلی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین بحرانوں اور مشکل حالات میں بھی پوری قوت اور بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ خواتین بحران اور چیلنج سے بھر پور حالات میں مثالی فیصلے لینے کی اہلیت اور قابلیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو معاشرے میں یکساں طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے تو وہ ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتی ہیں۔

اس سے قبل ورکشاپ کی نظامت کرتے ہوئے، ریسورس پرسن لیڈ بائی فاؤنڈیشن کی بانی صدر ڈاکٹر رُحا شاداب نے مختلف شعبوں کی خواتین سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماتحت خواتین کارکنوں کو قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے ترغیب دیں اور ان کے اندر قائدانہ صفات کے فروغ کے لیے کوشش کریں۔

ڈاکٹر رُحا نے لیڈ بائی فاؤنڈیشن کی محترمہ شبینہ شیخ اور مسٹر پران امِتاوا کے ساتھ طالبات سے کہا کہ وہ اپنے اندر قائدانہ کردار اور صلاحیت کے فروغ کے لئے محنت کریں۔

اس موقع پر، ڈائریکٹر ویمن اسٹڈیز سنٹر، پروفیسر عذرا موسوی نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے وقتا فوقتا ایسی ورکشاپس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی خواتین اے ایم یو کی تاریخ میں پیدا ہوئی ہیں جنہوں نے طالب علموں کی بہت سی نسلوں کو متاثر کیا ہے اوران کے لیے تحریک کا منبع ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن اسٹڈیز سنٹر کی بانی ڈائریکٹر پروفیسر ذکیہ صدیقی اور سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر شیریں موسوی ایسی خواتین سربراہوں کی بہترین مثال ہیں۔

ڈاکٹر جوہی گپتا نے مہمانوں کا تعارف کرایا جبکہ محترمہ صحیبہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: خواتین کی قیادت کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد
خواتین کی قیادت کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-p1ozIaKeYok/X1ZsaN96K0I/AAAAAAAAj2I/q6gSrqZMEPQQaiGFg-I8zDX9G6HdidQzACLcBGAsYHQ/s320/Workshop%2Bon%2BFemale%2BLeader.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-p1ozIaKeYok/X1ZsaN96K0I/AAAAAAAAj2I/q6gSrqZMEPQQaiGFg-I8zDX9G6HdidQzACLcBGAsYHQ/s72-c/Workshop%2Bon%2BFemale%2BLeader.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_53.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_53.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy