اردو زبان و ادب کے دامن کو وسیع تر کرنا قومی اردو کونسل کا ہدف:ڈاکٹر عقیل احمد

کونسل کے زیر اہتمام اردو ادب کی علاقائی تاریخ کی ترتیب کے سلسلے میں آن لائن میٹنگ نئی دہلی:قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام ارد...

کونسل کے زیر اہتمام اردو ادب کی علاقائی تاریخ کی ترتیب کے سلسلے میں آن لائن میٹنگ

نئی دہلی:قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام اردو ادب کی علاقائی تاریخ کی ترتیب سے متعلق پروجیکٹ کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی صدارت پروفیسر عتیق اللہ نے کی۔ میٹنگ می


ں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹر  شیخ عقیل احمد نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اردو کے دامن کو وسیع سے وسیع تر کیا جائے۔اسی مقصد سے ہم نے یہ طے کیا ہے کہ اردو ادب کی علاقائی تاریخ مرتب کی جائے جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں فروغ پانے والے اردو ادب کا جائزہ لینے کے ساتھ علاقائی زبانوں کے اردو تراجم کا بھی مبسوط و مفصل تجزیہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اردو کے کئی ایسے دانشور،محقق اور پروفیسر حضرات اس میٹنگ میں موجود ہیں جو اردو کے علاوہ دیگر زبانوں سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اوروہ ان زبانوں کے معیاری ادب کو اردو میں منتقل کرنے کی عمدہ صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان حضرات کے ذریعے  اردو ادب کی ایک نہایت جامع اور مستند  علاقائی تاریخ مرتب ہوکرسامنے آئے گی جس سے اردو دنیا خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکے گی۔ پروفیسر عتیق اللہ نے اس پروجیکٹ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اس تعلق سے موصول ہونے والے مسودوں کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ ہمیں ایک رہنما خاکہ بنانا چاہیے اوراس کے مطابق کام کا تعین کرنا چاہیے،تاکہ ایک معیاری تحقیقی کام کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جغرافیائی و زمانی حدود بھی طے کرنے ہوں گے کیوں کہ ملک کی ریاستوں کے خط و خال بدلتے رہتے ہیں۔اسی طرح بعض علاقوں میں ایک ہی زبان استعمال نہیں ہوتی، ایک سے زیادہ زبانیں رائج ہوتی ہیں۔ ان زبانوں اور بولیوں سے واقفیت بھی ضروری ہے۔ اسی طرح اردو زبان سے ان زبانوں کے تراجم یا ان زبانوں سے اردو تراجم کو بھی پیش نظر رکھنا بھی ضروری ہوگا۔اس موقعے پر مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، پنجاب،ہریانہ،ہماچل پردیش،جموں و کشمیر، یوپی، مہاراشٹراور راجستھان وغیرہ میں اردو ادب کی تاریخ سے متعلق پروجیکٹس زیر بحث آئے اور شرکا نے متعلقہ موضوعات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ? خیال کرتے ہوئے اس کی تکمیل کے سلسلے میں ضروری سوالات کیے جن کے جوابات کمیٹی کے چیئر مین پروفیسر عتیق اللہ اور کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک) محترمہ شمع کوثر یزدانی نے دیے۔ میٹنگ کے آخر میں ڈاکٹر عقیل احمد نے تمام شرکاء  کا شکریہ ادا کیا۔

اس میٹنگ میں پروفیسر خالد محمود، پروفیسر ناشر نقوی،ڈاکٹر مسیح الزماں انصاری،  ابوذر ہاشمی،پروفیسر فیروز احمد، ڈاکٹر نسیم الدین فریس، پروفیسر منظرحسین، ڈاکٹرشرف النہار،ڈاکٹر الطاف انجم اور کونسل سے ڈاکٹر فیروز عالم(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)،محمد شہاب الدین اور محمد افضل خان شریک رہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو زبان و ادب کے دامن کو وسیع تر کرنا قومی اردو کونسل کا ہدف:ڈاکٹر عقیل احمد
اردو زبان و ادب کے دامن کو وسیع تر کرنا قومی اردو کونسل کا ہدف:ڈاکٹر عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-x0YNqJYXUQg/X2I_NgkaK5I/AAAAAAAAkLo/FS3ZabQgT_oCd0E_0t-n3lW1MdV7wDErACLcBGAsYHQ/s320/ph%2B2.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-x0YNqJYXUQg/X2I_NgkaK5I/AAAAAAAAkLo/FS3ZabQgT_oCd0E_0t-n3lW1MdV7wDErACLcBGAsYHQ/s72-c/ph%2B2.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_56.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_56.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy