علی گڑھ، 30/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سید حامد سینئر سکنڈری اسکول میں فزکس کے استاد ڈاکٹر یوگیش کمار اگروال کو سائنس اولم...
علی گڑھ، 30/ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سید حامد سینئر سکنڈری اسکول میں فزکس کے استاد ڈاکٹر یوگیش کمار اگروال کو سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن انڈیا کی اکیڈمک کونسل نے 2019-20 میں اولمپیاڈ امتحان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئ
ے بیسٹ ڈسٹرکٹ اوورآل کوآرڈنیٹر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
سید حامد سینئر سکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم مصطفیٰ نے انھیں اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیاجو ایک ٹرافی، سند توصیفی اور ایک ہزار روپئے پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ نے کہاکہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران ضلع کے دس ممتاز اسکولوں نے مذکورہ اولمپیاڈ میں حصہ لیا اور سید حامد سینئر سکنڈری اسکول کے بچوں نے اس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔