دنیا میں خواتین کے لئے روزگار کے مسائل موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

علی گڑھ  8/ستمبر:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ کامرس کے زیر اہتمام ''کووِڈ19-کے بعد کی دنیا میں خواتین کے لئے روزگار کے چیلینجز&...

علی گڑھ  8/ستمبر:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ کامرس کے زیر اہتمام ''کووِڈ19-کے بعد کی دنیا میں خواتین کے لئے روزگار کے چیلینجز'' کے عنوان سے ایک بین الاقوامی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں انگلینڈ، سویڈن، سعودی عرب اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کووڈ 19- دنیا میں خواتین کو درپیش روزگار کے مسائل پر غور و


خوض کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس سیمینار کو یوٹیوب پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔

ریسورس پرسن، ڈی رائک ایبیروگا لیونیلی (لائف کوچ اینڈ چینج مینجمنٹ کنسلٹنٹ، انگلینڈ)، پروفیسر محمد رشاد فریدی (شعبہ مارکیٹنگ، پرنس ستام بن عبد العزیز یونیورسٹی، سعودی عرب)، سارہ نیدھم (سسٹینیبِلٹی ڈِرِوین کوچ اینڈ ٹیکنالوجی انتھوزآسٹ، جرمنی) اور پروفیسر سمیع اے خان (کنگ عبد العزیز یونیورسٹی، سعودی عرب) نے مابعد کووِڈ 19- دنیا میں خواتین کے لئے مختلف مواقع کی فراہمی، پالیسیوں کی تشکیل اور بدلتے ہوئے معیارات پر روشنی ڈالی۔

آن لائن سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس عالمی وبا کے دوران کی جانے والی کوششوں میں استقلال کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور حالات کو معمول کو واپس لانے کے لئے ویکسینیشن اور دواؤں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈی رائیک ایبیروگا لیونیلی نے کاروباری صلاحیت کے استعمال کے لئے معلومات کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا جبکہ پروفیسر محمد رشاد فریدی نے خواتین کو روزگار فراہمی کے سلسلے میں نئی حکمت عملیوں اور طریقوں پر روشنی ڈالی اور سارہ نیدھم نے ٹکنالوجی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ملازمت کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر سمیع اے خان نے کووڈ19- کے بعد کی دنیا میں خواتین کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروفیسر عمران سلیم (ڈین، فیکلٹی آف کامرس) نے سیمینار میں زیر بحث آنے والے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پروفیسر نواب علی خان (صدر، شعبہ کامرس) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ڈاکٹر محمد نیر رحمان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دنیا میں خواتین کے لئے روزگار کے مسائل موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
دنیا میں خواتین کے لئے روزگار کے مسائل موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-NylLrPurZxE/X1d68MLKuXI/AAAAAAAAj4s/YskoBH1Nr2kMd6gj2gULi-OvgU5RGrefwCLcBGAsYHQ/s320/Vice%2BChancellor%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Baddressing%2Bin%2Bthe%2BVirtual%2BInternational%2BSeminar%2Bof%2Bthe%2BDept%2Bof%2BCommerce%2B.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-NylLrPurZxE/X1d68MLKuXI/AAAAAAAAj4s/YskoBH1Nr2kMd6gj2gULi-OvgU5RGrefwCLcBGAsYHQ/s72-c/Vice%2BChancellor%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Baddressing%2Bin%2Bthe%2BVirtual%2BInternational%2BSeminar%2Bof%2Bthe%2BDept%2Bof%2BCommerce%2B.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_59.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_59.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy