لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام ورچوئل کانفرنس کا انعقاد

علی گڑھ،:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء فیکلٹی کی لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام’قانون کے پریکٹشنرس کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ف...

علی گڑھ،:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء فیکلٹی کی لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام’قانون کے پریکٹشنرس کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فروغ‘ موضوع پر ایک انٹرنیشنل ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسٹر حبیب الاسلام (سابق ایسوسی ایٹ پروگرام کوالٹی ڈائرکٹر، ٹوسٹ ماسٹرس انٹرنیشنل، بنگلہ دیش) نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اہم رول ادا ک


یا ہے اور بنگلہ دیش کی کئی نامی گرامی ہستیاں اے ایم یو سے فیضیاب ہوئی ہیں۔ بنگلہ دیش کے لوگوں میں سب سے مشہور ہندوستانی یونیورسٹی اے ایم یو ہے۔ 

وکلاء کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی نشو و نما پر گفتگو کرتے ہوئے مسٹر حبیب الاسلام نے کہا کہ قانون کے ماہرین کے اندر بہت عمدہ ترسیلی صلاحیت ہونی چاہئے، جس میں انسانی نفسیات کی سمجھ، دباؤ میں کام کرنے کا ہنر اور گفت و شنید کی اعلیٰ صلاحیت شامل ہے۔ انھوں نے کہاکہ قانون کے میدان میں انگریزی پر اچھی گرفت ناگزیر ہے۔ 

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر شکیل صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لاء) نے کہا کہ نصاب تعلیم میں عام طور پر پیشہ ورانہ ہنر کا احاطہ نہیں کیا جاتا حالانکہ شخصیت کی نشو و نما میں یہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے ترسیل کی اہلیت، وقت کی پابندی، تحقیق، تخلیق اور فیصلہ لینے کی صلاحیت، ذہنی تناؤ اور تفصیلات پر نظر جیسی صلاحیتوں کو وکلاء کے لئے لازمی قرار دیا۔ پروفیسر صمدانی نے کہا کہ لاء سوسائٹی ویبینار /ورچوئل کانفرنسوں کے ذریعہ قانون کے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ 

ڈاکٹر انّا سی بوکار (فلپائن) نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے دنیا کے دس ممتاز وکیلوں کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے قانونی اصولوں کی بہتر سمجھ پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان اصولوں کو تحریر میں لاکر زیادہ اچھے طریقے سے سمجھا جاسکتا ہے۔ انھوں نے قانون کی تعلیم کے حصول اور بطور وکیل اپنے تجربات بھی بیان کئے۔ 

شریجنا رائے (سابق طالب علم لیڈر، رائل یونیورسٹی آف بھوٹان، اور سینئر آڈٹ ایسوسی ایٹ)نے بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اظہار خیال کی عمدہ صلاحیت وکالت کے پیشہ کے لئے ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہاکہ بہت سے وکلاء جن کے اندر اظہار خیال کی بہتر صلاحیت تھی وہ کئی ملکوں میں سربراہان مملکت بننے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے طلبہ سے کہاکہ وہ غیرتدریسی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں جس سے ان کے اندر اعتماد پیدا ہوگا۔ 

پروفیسر محمد اشرف نے اظہار تشکر کیا، جب کہ لاء سوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے پروگرام کی نظامت کی۔ ڈاکٹر شاد احمد خاں (یونیورسٹی آف بورائمی، عمان) نے سوال و جواب کے سیشن کی نظامت کی۔ شیلجا سنگھ اور سمرہ ہاشم نے مہمانوں کا تعارف کرایا، جب کہ عائشہ علوی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام ورچوئل کانفرنس کا انعقاد
لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام ورچوئل کانفرنس کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-CzbXkBVM0Pw/X2CsBah4rhI/AAAAAAAAkII/aj8g1tBG0Ys2KWpbZo8i7ZmNB8nAb88lgCLcBGAsYHQ/s320/International%2BVirtual%2BConference_%2BLaw%2BSociety.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-CzbXkBVM0Pw/X2CsBah4rhI/AAAAAAAAkII/aj8g1tBG0Ys2KWpbZo8i7ZmNB8nAb88lgCLcBGAsYHQ/s72-c/International%2BVirtual%2BConference_%2BLaw%2BSociety.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_66.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_66.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy