تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ

چیف جسٹس آف انڈیا نے آج پھرملتوی کردی سماعت جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پراب 8اکتوبرکوہوگی بحث نئی دہلی، 28  /ستمبر 2020کروناوائرس کو مرکز نظام...

چیف جسٹس آف انڈیا نے آج پھرملتوی کردی سماعت

جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پراب 8اکتوبرکوہوگی بحث
نئی دہلی، 28  /ستمبر 2020کروناوائرس کو

مرکز نظام الدین سے جوڑ کر مسلمانوں بالخصوص تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندو اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف مولانا سید ارشدمدنی جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر داخل کردہ پٹیشن پر آج چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت عمل میں آنے والی تھی لیکن آج پھر چیف جسٹس آف انڈیا نے معاملے کی سماعت ملتوی کردی، اس سے قبل کی سماعت پر بھی چیف جسٹس آف انڈیا نے بغیر سماعت کیئے معاملے کی سماعت ملتوی کردی تھی۔چیف جسٹس جسٹس اے ایس بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم نے حتمی بحث کے معاملات جس میں جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن بھی شامل تھی پر سماعت کیئے بغیر8 اکتوبر کو اگلی تاریخ دے دی، حالانکہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بحث کر نے کے لیئے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول موجود تھے۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن میں گلزار احمد اعظمی مدعی بنے ہیں جس میں عدالت کی توجہ ان ڈیڑھ سو نیوز چینلوں اور اخبارات کی جانب دلائی گئی ہے جس میں انڈیا ٹی وی،زی نیوز، نیشن نیوز،ری پبلک بھارت،ری پبلک ٹی وی،شدرشن نیوز چینل اور بعض دوسرے چینل شامل ہیں جنہوں نے صحافتی اصولوں کو تار تار کرتے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش کی تھی پر کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جمعیۃ علمائے کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کا موقف رہا ہے کہ سماج میں انتشار و افتراق اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے خواہ وہ میڈیا ہو یا تنظیم یا کوئی اور ذرائع ابلاغ ہو، اس کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ کیوں کہ اس سے سماج میں نفرت پھیلتی ہے اور معاشرہ زہرآلود ہوجاتا ہے جس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے اور دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ اسی لئے جمعیۃ علمائے ہند نے ہندوستان کی عظمت اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے تبلیغی جماعت کے خلاف مہم چلانے والے بے لگام میڈیا پر قدغن لگانے کے لئے سپریم کورٹ میں گزشتہ 6اپریل کوعرضی دائر کی تھی اور نفرت پھیلانے والے میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی کوشش انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔ کیوں کہ یہ جمعیۃ علماء ہند یا مسلمان یا تبلیغی جماعت کے حق میں ہی نہیں ہوگا بلکہ پورے ملک کے حق میں بھی بہترہوگا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ
تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-MhheVUu5mLE/X3HfKGSGaZI/AAAAAAAAkjE/ryMM47zyya8rruIOFC0XbMkDfCT6BWSGACLcBGAsYHQ/s320/152999-tablighi-jamaat.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-MhheVUu5mLE/X3HfKGSGaZI/AAAAAAAAkjE/ryMM47zyya8rruIOFC0XbMkDfCT6BWSGACLcBGAsYHQ/s72-c/152999-tablighi-jamaat.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_68.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_68.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy