گستاخ صحابہ اسلام سے خارج ہیں اور انکا ٹھکانہ جہنم ہے!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا سید بلال حسنی ندوی کا ولولہ انگیز خطاب! بنگلور،: مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لا...

مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا سید بلال حسنی ندوی کا ولولہ انگیز خطاب!



بنگلور،: مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہ ؓکانفرنس کی چودھویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکے استاذ حضرت سید مولانا بلال حسنی ندوی مدظلہ نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کی جماعت کو اللہ نے دنیا میں بھیجا تاکہ دین کو پوری دنیا میں پھیلائے۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ فرماتے ہیں کہ آپؐ کی بعثت ’مقرونہ‘ تھی اس کا مطلب یہ ہے کہ آپؐ کے ساتھ ساتھ، آپ ؐکی امت بھی مبعوث ہوچکی ہے کہ آپ ؐکی عدم موجودگی میں دعوت کا کام آگے چلائے اور وہ حضرات صحابہ کرامؓ ہیں۔ حضرات صحابہؓ نے آپؐ کے ساتھ رہ کر دین کو امت تک پہنچایا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ وہ مقدس ہستیاں ہیں جن پر ہمارے دین کا مدار ہے۔ اہل سنت کا مسلک ہے کہ حضرات صحابہؓ معیار حق ہیں۔ اگر خدا نخواستہ انکو متہم کیا جائے تو پورا دین متہم ہوجائے گا، اگر ان پر سے اعتماد کو ہٹایا جائے تو پوری شریعت سے اعتماد ہٹ جائے گا۔ لہٰذا حضرات صحابہ کو اگر کوئی کمزور کرتا ہے تو حقیقت میں وہ دین کو کمزور کر رہا ہے۔ مولانا حسنی نے فرمایا کہ اللہ کے نبی ؐ کے زمانے ہی سے عبداللہ بن صبا یہودی کا گروہ حضرات صحابہ ؓکے پیچھے پڑا ہوا تھا لیکن انکو حضرت علیؓ کے دور تک بھی مکمل کامیابی نہیں ملی، پھر انہوں نے مشورہ کر کے یہ طئے کیا کہ ہم محبت اہل بیت کا عنوان دیکر امت کو دو گروہوں میں بانٹ دیں گے، دو فرقوں میں تقسیم کر دیں گے اور اس وقت یہ صبائی فتنہ و فرقہ کھڑا ہوا جسے آج شیعہ کہتے ہیں۔ مولانا نے فرمایا حضرات صحابہ کی گستاخی کی وجہ سے اہل سنت و الجماعت نے متفقہ طور پر انکو اسلام سے خارج قرار دیا ہے اور اہل سنت انکی کسی بات کو قبول بھی نہیں کرتے اور جو لوگ صحابہ کی شان میں گستاخی کرکے اپنے آپ کو اہل سنت کہہ رہے ہیں، اپنے آپ کو اہل بیت میں سے کہہ رہے ہیں اور اہل بیت سے محبت کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ مذکورہ فرقے و فتنے کو مضبوط کر رہے ہیں۔ مولانا بلال حسنی ندوی نے فرمایا کہ آج جو لوگ اہل بیت سے محبت کا دعویٰ کرکے حضرات صحابہؓ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں انکو اہل بیت سے کوئی واسطہ نہیں، اور لفظ صحابی کی غلط تعریف کر رہے ہیں یاد رکھیں لفظ صحابی سے صرف صحابہ مراد ہیں، اس میں کوئی منافق نہیں ہو سکتا اور جو منافق ہے وہ صحابی نہیں ہو سکتا! مولانا ندوی نے فرمایا کہ جو لوگ کچھ تاریخی روایات پیش کر کے حضرات صحابہ ؓکی عظمت و فضیلت کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ایمان کے بارے میں غور کریں کیونکہ علامہ ذہبیؒ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرامؓ کی گستاخی سے آدمی دین سے نکل جاتا ہے۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی جماعت وہ جماعت ہے جس سے ادنیٰ خیانت کا بھی تصور نہیں کیا جاسکتا۔ حضرت امیر معاویہؓ اور حضرت ابو سفیان ؓاور دیگر تمام صحابہ کرامؓ خیانت سے پاک و صاف تھے۔یقیناً حضرات صحابہؓ کے درمیان کچھ آپسی اختلافات ہوئے لیکن وہ اجتہادی اختلافات تھے، ان میں کسی کی نیت خراب نہیں تھی، اور کئی غلطیاں ایسی تھیں جو خود اللہ تعالیٰ نے ان سے کرائیں تاکہ امت کو اسکے ذریعے سبق ملے۔ مولانا ندوی نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی مشاجرات معصومانہ تھیں، اب اس میں ہمیں دخل دینے کا کوئی حق نہیں۔ مولانا بلال حسنی ندوی نے دو ٹوک کہا کہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے باز آجائیں کیونکہ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے جہنم میں ڈالے جائیں گے۔ قابل ذکر ہیکہ مولانا نے مرکزتحفظ اسلام ہند کی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں دیں۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: گستاخ صحابہ اسلام سے خارج ہیں اور انکا ٹھکانہ جہنم ہے!
گستاخ صحابہ اسلام سے خارج ہیں اور انکا ٹھکانہ جہنم ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-6TaaDq21Gb4/X29Zh75QUDI/AAAAAAAAkdE/OyEDmIR-ZmEwpV4H3jCGrC4VFBRrmstSwCLcBGAsYHQ/s320/bilal%2Bhasani%2Bnadwi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-6TaaDq21Gb4/X29Zh75QUDI/AAAAAAAAkdE/OyEDmIR-ZmEwpV4H3jCGrC4VFBRrmstSwCLcBGAsYHQ/s72-c/bilal%2Bhasani%2Bnadwi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_73.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_73.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy