حضرت سیدنا امیر ابوالعُلا کا عرس اختتام پذیر

خانقاہیں اور درگاہیں ہمیشہ امن و آشتی اور محبت و رواداری کا پیغام دیتی ہیں:شاہ سیف اللہ ابوالعُلائ ی آگرہ: مشہورزمانہ بزرگ محبوب جل وعل...

خانقاہیں اور درگاہیں ہمیشہ امن و آشتی اور محبت و رواداری کا پیغام دیتی ہیں:شاہ سیف اللہ ابوالعُلائ



ی

آگرہ: مشہورزمانہ بزرگ محبوب جل وعلا حضرت سیدنا امیر ابوالعُلا قدس سرہٗ کا 381واں سالانہ عرس اتوار کی شام اختتام پذیر ہوا،حسبِ معمول حجرہ اکبری،نئی بستی آگرہ میں حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری کے پرپوتے حضرت سیدشاہ سیف اللہ ابوالعُلائی مدظلہٗ کی سرپرستی میں عرس ابوالعُلاانجام پایا،عرس میں سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھا گیااور حکومت کی گائید لائن کے پیش نظر سادگی سے انجام پذیر ہوا،عرس کی تقریب نماز عصر کے بعدشروع ہوئی، حجرہ اکبری میں فاتحہ توشہ کا انعقاد ہوا اورمغرب کی نمازکے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پر خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ،داناپور کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ سیف اللہ ابوالعُلائی مدظلہٗ نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ صوفیائے کرام کا یہ تاریخی کارنامہ تھا اور انسانیت کا پیغام تھا کہ جو سر تلواروں کے آگے نہیں جھکے وہ ان صوفیا ئے کرام کے آستانوں پرجھک گئے صوفیائے کرام کا پیغام مساوات آج بھی ساری انسانیت کے لئے ہے، حضرت سیدناابوالعُلاکا فیضان آج بھی جاری ہے،381برسوں سے یہاں فیض کا دریا جاری ہے اور ساری مخلوق فیضیاب ہورہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سلاطین نے زمین و ملک تو فتح کر لئے مگر وہ انسانوں کے دل فتح نہیں کر پائے یہ خدا کا انعام و اکرام ہے کہ اس نے انسانیت کا پر چم بلند رکھنے اور انسانوں کے دلوں سے بغض و عداوت نکالنے کے لئے اس سر زمین پر صوفیائے کرام کا قافلہ بھیجاتا کہ ہم اس ملک میں بھائی چارہ کے ساتھ رہ سکیں،آپ نے مزیدکہا کہ دنیا سے بادشاہوں،نوابوں اور راجاؤں کا وجود تومٹ گیا اور ان کے محلات کھنڈر میں تبدیل ہو گئے لیکن یہ صوفیا ئے کرام کی زندہ کرامت ہے کہ ان کا جھنڈا آج بھی پوری شان وشوکت سے لہر رہا ہے صوفیائے کرام کا تاریخی کا رنامہ یہ تھا کہ جو سرتلواروں کے آگے نہیں جھکے و ہ صوفیائے کرام کے آستانوں پر جھک گئے، یہی وہ آستانہ ہے جنہوں نے انسانوں کو یہ سبق دیا کہ انسانی خون کو پانی کی طرح نہ بہایا جائے، بچوں کو یتیم نہ کیا جائے، ماؤں کی گود کو نہ اجاڑا جائے یہ سبق انسانیت کو طاقت بخشتاہے۔

حضرت ابوا لعُلائی نے مزید کہا کہ آج کچھ لوگ مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر حضرت سیدنا ابوالعُلا کا پیغام انسانوں کو ہار نہیں ماننے دے گا وہ پیغام انسا کو شہید نہیں ہونے دے گاان کاپیغام ہمیشہ زندہ جاوید رہے گا، عرس کے اس بابرکت موقع پرمریدین ومعتقدین بھی شامل تھے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرت سیدنا امیر ابوالعُلا کا عرس اختتام پذیر
حضرت سیدنا امیر ابوالعُلا کا عرس اختتام پذیر
https://1.bp.blogspot.com/-1v8GYCeuOoI/X3Cqj6b61xI/AAAAAAAAkgQ/0xURpOGEe8sjxBfj1Vg0siCHvROKWYVVQCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20200530-WA0050.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-1v8GYCeuOoI/X3Cqj6b61xI/AAAAAAAAkgQ/0xURpOGEe8sjxBfj1Vg0siCHvROKWYVVQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200530-WA0050.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_735.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_735.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy