کشمیر اور لداخ کو چین کے نقشے میں دکھائے جانے پرہنگامہ

کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پربھارت تبت سنواد منچ وبھاجپا اقلیتی مورچہ نے درج کرائی ایف آئی آر لکھنو: کشمیر اور لداخ کو چین کے نقشے میں دکھائے جانے پرہ...

کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پربھارت تبت سنواد منچ وبھاجپا اقلیتی مورچہ نے درج کرائی


ایف آئی آر
لکھنو: کشمیر اور لداخ کو چین کے نقشے میں دکھائے جانے پرہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔اس کی شروعات آج راجدھانی لکھنو سے ہوئی ہے ،ہوسکتا ہے اب اس خبر کے عام ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگ سامنے آجائیں ۔آج یہاں بھارت تبت سنواد منچ اور بی جے پی اقلیتی مورچہ نے راجستھان جودھ پور کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ” لاءپریپ ٹیوٹوریل“ کے خلاف بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے حضرت گنج کوتوالی میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی سنٹرل سومیندر ورما کو میمورنڈم دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ، اے سی پی سنٹرل راگھویندر مشرا بھی موجود تھے۔
بھارت تبت سنواد مچ کے صدر ڈاکٹر سنجے شکلا اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے کہا کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے براو ¿زر میں ایشیاءکا جو نقشہ شائع کیا گیا ہے ، اس میں جموں وکشمیر اور لداخ کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے اورجسے تقسیم بھی کیا جارہا ہے۔ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا یہ عمل ہندوستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ اور غداری ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ان رہنماو ¿ں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، وزیر داخلہ امت شاہ اور راجستھان کے گورنر کلراج مشرا کو بھی میمورنڈم بھیجیں گے۔ پولیس حکام نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میمورنڈم دینے والوں میں ڈاکٹر سنجے شکلا ، شفاعت حسین کے علاوہ بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی ممبر بھاونا سنگھ ، ششر چترویدی قومی ترجمان ہندو مہاسبھا ، محمد شمیم ایڈووکیٹ سابق مہانگرجنرل سکریٹری بی جے پی اقلیتی محاذ ،قاری شمش تبریزسمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کشمیر اور لداخ کو چین کے نقشے میں دکھائے جانے پرہنگامہ
کشمیر اور لداخ کو چین کے نقشے میں دکھائے جانے پرہنگامہ
https://1.bp.blogspot.com/-YaOy6pbcRv8/X0-f1uhp3UI/AAAAAAAAjvs/iQ8pLpkh80YuvzWeLN4c0JohLO6SuB1owCLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200902-WA0067.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-YaOy6pbcRv8/X0-f1uhp3UI/AAAAAAAAjvs/iQ8pLpkh80YuvzWeLN4c0JohLO6SuB1owCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200902-WA0067.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_76.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_76.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy