قومی اردو کونسل نیٹ کی تیاری کے لیے اردو میں جامع اور مفید کتابیں شائع کرے گی:ڈاکٹر عقیل احمد

نئی دہلی:میڈیکل کورسز میں داخلے کے خواہش مند طلبا و طالبات کے لیے قومی سطح پر منعقد ہونے والے نیٹ امت حانات کے لیے اردو میں مواد کی فراہمی ک...

نئی دہلی:میڈیکل کورسز میں داخلے کے خواہش مند طلبا و طالبات کے لیے قومی سطح پر منعقد ہونے والے نیٹ امتحانات کے لیے اردو میں مواد کی فراہمی کے سلسلے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں اس حوالے سے بایولوجی،کیمسٹری اور فیزکس پر طالبات کے لیے مفید کتابیں مرتب کرنے پر غور و خوض کیاگیا۔اس موقعے پر کونسل کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ بہ

ت سے طلبا جو اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور وہ مستقبل میں ڈاکٹری کے شعبے میں جانا چاہتے ہیں انھیں نیٹ کے امتحانات کی تیاری میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنھیں دور کرنے کے لیے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ کونسل کی جانب سے ایک ایس


ا جامع نصاب مرتب کیا جائے جو ’نیٹ‘ کی تیاری میں اردو طلبا کے لیے معاون ہو اور اس کی مدد سے وہ ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے میڈکل کورسز میں داخلہ لے سکیں۔انھوں نے کہاکہ قومی اردو کونسل نہ صرف اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دیتی ہے بلکہ اس کا ایک خاص مقصد یہ بھی ہے کہ اردو طلبا کو جدید تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ اردو زبان و ادب کے علاوہ ان کی خواہش کے مطابق دیگر علمی شعبوں میں بھی ان کی رہنمائی کی جائے اور اس سلسلے میں ان کی ہر قسم کی علمی وعملی مدد کی جائے تاکہ ان کا مستقبل روشن و محفوظ ہوسکے اور وہ قوم وملک کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید و کار آمد ثابت ہوسکیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر کونسل کی جانب سے اردو کے علاوہ عربی،فارسی،خطاطی اور کمپیوٹرکے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں اور اب ہم طلبا کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کونسل کی جانب سے ’نیٹ‘کی تیاری کے لیے بھی کتابیں شائع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس ورکشاپ میں شرکا نے بایولوجی اور کیمسٹری پر تیار شدہ مواد کو دیکھنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنانے کے امکانات کی نشان دہی کی اور کہا کہ بقیہ مواد بھی جلد ازجلد مرتب کرواکے گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد اس کی اشاعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس ورکشاپ میں پروفیسرمشاہدحسین،پروفیسر تسنیم فاطمہ، پروفیسرجسیم احمد،ڈاکٹر عطاء الرحمن، محترمہ شمع کوثر یزدانی(اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈمک)،ڈاکٹر فیروز عالم(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر) اور محترمہ ذیشان فاطمہ (ریسرچ اسسٹنٹ) شریک رہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: قومی اردو کونسل نیٹ کی تیاری کے لیے اردو میں جامع اور مفید کتابیں شائع کرے گی:ڈاکٹر عقیل احمد
قومی اردو کونسل نیٹ کی تیاری کے لیے اردو میں جامع اور مفید کتابیں شائع کرے گی:ڈاکٹر عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-p0shAZoDWj0/X1d5nVdmZ-I/AAAAAAAAj4c/HX9bAQ3tTjIBzgFCUaNl01DwjhbXfo-HACLcBGAsYHQ/s320/ph%2B2.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-p0shAZoDWj0/X1d5nVdmZ-I/AAAAAAAAj4c/HX9bAQ3tTjIBzgFCUaNl01DwjhbXfo-HACLcBGAsYHQ/s72-c/ph%2B2.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_8.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_8.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy