سلطان المشائخ محبوب الٰہی نظام الدین اولیاء ۔

 قدیم ہندوستان اور جدید بر صغیر ولایت چشت ہے ، یہاں کے چپے چپے سے چشتی روحانیت کی خوشبو پھوٹتی ہے ، وہ خوشبو  جس میں  محبت کے ہزار رنگ ہیں ،...

 قدیم ہندوستان اور جدید بر صغیر ولایت چشت ہے ، یہاں کے چپے چپے سے چشتی روحانیت کی خوشبو پھوٹتی ہے ، وہ خوشبو  جس میں  محبت کے ہزار رنگ ہیں ، اور ہر رنگ انسانی ہم دردی کے جذبے سے لبریز ہے ۔ چشتیت "وحدت انسانی" کا آفاقی تصور خدمت انسانی کے خوبصورت قلوب میں لپیٹ کر انسانیت کے قدموں میں نچھاور کرتی ہے جس کی کسک اتنی دل آویز ہوتی ہے کہ ہر شخص کشاں کشاں کھینچا چلا آ تاہے اور قبلہ دل ان کے قدموں پر نچھاور کردیتاہے ۔ ہندوستان میں اس باد مست کی محفلیں  اور یہ بزم نشاط کے تار سلطان الھند خواجہ غریب نوازنے چھیڑے ، جس نے انسانی دلوں کے تار  پر روحانیت کا گہرا اثر چھوڑا  ۔ پھر قطب المشائخ نے ، اس کے بعد بابا صاحب نے ۔

بابا صاحب علیہ الرحمہ کے تربیت یافتہ اور چہیتے مرید صادق  سلطان المشائخ محبوب الٰہی نے سلطنت دہلی میں عشق ومحبت کی محفل سجائی ، مخلوق خدا کی ضرورت پوری کی ، انسانیت کو  ہر طرح کا سکون عطاکیا ۔مملکت ہند کے شاہ وگدا اس شوق سے ان کے میخانے کی طرف متوجہ ہوئے کہ روحانی سلطنت ظاہری سلطنت پر غالب ہوتی نظر آئی ۔ عوامی مقبولیت اور دکھیاروں کی داد رسی کا ایسا غلغلہ بلند ہوا کہ بادشاہ وقت کو اپنے وزیر سے پوچھنا پڑا کہ " یہاں حکومت میری ہے یا اس فقیر کی ہے ؟"  یہ گدڑی پوش اور گوشہ نشیں خود تو روزہ رکھتے لیکن مخلوق خدا کا پیٹ بھرتے ۔  سلطان المشائخ محبوب الٰہی اور ان کے خلفاء  کے تربیت یافتہ بزرگوں نے پورے ملک کو چشتی رنگ میں رنگ دیا ۔ چراغ دہلی ، سراج الدین اخی ، بندہ نواز ، شیخ سارنگ ،  مخدوم جہانیاں ، مخدوم سید صلاح الدین جرجانی چشتی، مخدوم سمناں، مخدوم  شاہ مینا اور مخدوم صفی رحمھم اللہ جیسے بے نفس بزرگوں نے وحدت ومحبت کے وہ نغمے گائے کہ پورا ملک " آپسی محبت، بھائ چارگی اور آپسی میل جول کے لیے گنگا جمنی تہذیب کے استعارے آشنا ہوا "

سات سو سال ہوئے ، محبت کے وہ سوتا خشک ہوتا دکھائی دے رہا تھا ، چشتی مرغزارے کی رونقیں آٹھ چکی تھیں کہ یکایک اس صدی میں چشتی بانسری بجانے والا ایک مرد قلندر محبوب الٰہی سلطان المشائخ کی دھن لے کر اسی لے   کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا ، جن کے ارد گرد متوالوں اور دیوانوں کی  بھیڑ جمع ہونے لگی ہے ۔ان کے جاں باز درویشوں نے وہ کر دکھایا جو بڑے کروفر رکھنے والے نہ کرسکے تھے ۔ سات سوسال میں پہلی دفعہ نہایت عمدہ تحقیق ، تدقیق ، تجزیہ اور دعوتی اسلوب میں سلطان المشائخ کی مقدس ذات سے جڑی ہوئ ، علمی ، تہذیبی ، تمدنی ، سیاسی اور روحانی باتیں منظر عام پر آئی ہیں ۔ یہ بڑا کارنامہ انجام دیا ہے داعی اسلام شیخ ابوسعید محمدی صفوی صاحب سجادہ سیدسراواں شریف آلہ آباد ، اور ان کے نام ور تربیت یافتہ محققین ۔ بالخصوص مذہبی دنیا کے معروف نوجوان محقق ڈاکٹر ذیشان مصباحی ، صاحب زادہ عالی جناب حسن سعید صفوی ، مولانا ضیاء الرحمن  علیمی اور ان کے درجن بھر محققین نے ۔ جس کے لیے وہ سب کے سب ہم چشتیوں کی طرف سے محبت ، عقیدت ، شکریے اور مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

کتاب اپنے آپ میں ایک بے مثال دستاویز ہے ،چشتیوں کے لیے  عشق ومحبت کا جام شیریں ہے ۔ چشتی علم وفضل ، تہذیب وثقافت اور روحانی عظمت کو جاننے کے لیے اس کتاب کی تلاوت ضرور کرنی چاہیے ۔




ادارہ چشتی مرکز دہلی 

 اور اس کے اراکین وذمہ داران

سربراہ اعلی شیخ زادہ شیخ سلیم چشتی،


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سلطان المشائخ محبوب الٰہی نظام الدین اولیاء ۔
سلطان المشائخ محبوب الٰہی نظام الدین اولیاء ۔
https://1.bp.blogspot.com/-mxhmjue4gm8/X2m6pkC0dGI/AAAAAAAAkSc/QbFpiIheqkQI-ojIbMCPNU7v3Fv2FVluACLcBGAsYHQ/s320/IMG-20200921-WA0040.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-mxhmjue4gm8/X2m6pkC0dGI/AAAAAAAAkSc/QbFpiIheqkQI-ojIbMCPNU7v3Fv2FVluACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200921-WA0040.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_80.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/09/blog-post_80.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy