دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کاتین روزہ اجلاس کا 12/اکتوبر سے آغاز

  حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن کے مطابق تعلیمی نظام چلایاجائے گا: مفتی ابوالقاسم نعمانی دیوبند،11/اکتوبر(ہ س)۔ دینی دانشگاہ دارالعلو...

 حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن کے مطابق تعلیمی نظام چلایاجائے گا: مفتی ابوالقاسم نعمانی

دیوبند،11/اکتوبر(ہ س)۔
دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند کی ہیئت حاکمہ مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس مؤرخہ 12/اکتوبر (آج) سے شروع ہونے جارہا ہے۔ کووڈ19-کی جیسی مہلک وبا کے دوران اس اجلاس کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک 5-کے تحت 19/اکتوبر سے حکومت نے تعلیمی اداروں کو شرائط کے ساتھ کھولے جانے کی اجازت دیدی ہے۔ حکومت کی جانب سے عصری ودینی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس شروع کرنے کی اجازت دینے کے بعد سے دارالعلوم دیوبند میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے ضروری اقدامات اور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ کورونا کی مہلک وبا کی وجہ سے پیداصورتحال میں تعلیم دیئے جانے سے متعلق کیا بندوبست کئے جائیں اور طلبہ کی صحت کو برقرار رکھنے اورکورونا کے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے کون سے ضروری اقدامات کئے جائیں گے یہ دیکھنے والی بات ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ19-کی مہلک وبا کے ابھی ختم نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کی رہائش اور تعلیمی نظام میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔ پورے ملک میں پھیلے دارالعلوم دیوبندکے طالب علموں کی بھی اس اجلاس پرخاص نظر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رمضان المبارک میں صدرالمدرسین مولانا مفتی سعید پالنپوریؒ کی وفات کے بعد شیخ الحدیث وصدرالمدرسین جیسے بڑے اور اہم عہدے پر کس کو فائز کیا جائے اس کے لئے اراکین شوریٰ کو کافی غوروفکر کے بعد فیصلہ کرنا ہوگا، کیونکہ صدرالمدرسین کا انتخاب مجلس شوریٰ کے اس تین روزہ اجلاس کے دوران ہی کیاجانا ہے۔ جس کے لئے کئی نام گشت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر کی جانب سے خالی کئے جانے والے دونوں نئے اورپرانے مکانات سے متعلق فیصلہ بھی اِسی مجلس کے دوران کیاجانا ہے۔دارالعلوم دیوبند کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس مالی سال 2020-21کے بجٹ کو عملی طورسے پاس کرائے جانے کے لئے بلایاگیا ہے۔واضح ہو کہ کورونا کی شدت کے سبب اورلاک ڈاؤن کے نفاذ کے سبب ماہ اپریل 2020میں منعقد کئے جانے والے شوریٰ کے اجلاس کو ملتوی کردیاگیاتھا۔اس کے علاوہ یہ بھی امید ہے کہ ادارہ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے مناسب اقدامات طے کرنے کے علاوہ تعمیری امور کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق غوروخوض کیاجائے اور سب سے اہم یہ کہ تقریباً گزشتہ 6ماہ سے چندہ اور عوامی امداد کے بند پڑے نظام سے متعلق بھی ضروری ہدایات جاری کی جاسکتی ہیں۔جبکہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اجلاس کے دوران ادارہ کے بجٹ سے متعلق خصوصی طور پر غوروفکر کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ مجلس شوریٰ کے زیادہ تر ارکان نے شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری گائڈ لائن کے مطابق ہی ادارہ کا تعلیمی نظام شروع کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کاتین روزہ اجلاس کا 12/اکتوبر سے آغاز
دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کاتین روزہ اجلاس کا 12/اکتوبر سے آغاز
https://1.bp.blogspot.com/-tp112mNxE80/X4MGljJbq_I/AAAAAAAAlCA/cyzdkhfNghUbosQPpa-nuNf6vZICf6ohQCLcBGAsYHQ/w640-h480/jpg%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-tp112mNxE80/X4MGljJbq_I/AAAAAAAAlCA/cyzdkhfNghUbosQPpa-nuNf6vZICf6ohQCLcBGAsYHQ/s72-w640-c-h480/jpg%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/12.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/12.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy