محبوبہ مفتی کو 14 ماہ کے بعد نظربندی سے رہا کیا گیا

 جموں ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کی دیرشام پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو 14 ماہ کے بعد نظربند ی سے رہا...

 جموں ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کی دیرشام پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو 14 ماہ کے بعد نظربند ی سے رہا کردیاہے ۔ محبوبہ مفتی کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کومنسوخ کئے جانے سے ایک دن قبل 4 اگست کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ تب سے انہیں نظربند رکھا گیا تھا۔

گذشتہ سال 5 اگ
ست کوجموں وکشمیر سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے ساتھ ہی احتیاط کے طور پر پی ایس اے کے تحت 444 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان لوگوں میں سے بیشتر کو اس شرط کے ساتھ رہا کیا گیا ہے کہ وہ کوئی سیاسی بیان جاری نہیں کریں گے۔ اس سے قبل نظر بند کئے گئے نیشنل کانفرنس کے صدراور ممبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو 15 مارچ کو اوران کے بیٹے و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ کو 25مارچ کو رہا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے بہت سے دوسرے رہنماو¿ں کو بھی رہا کیا تھا لیکن محبوبہ مفتی کو اب تک نظر بند رکھا گیا تھا۔ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی نظربندی میں اگست میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔
جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری اطلاعات روہت کنسل نے آج شام ٹویٹ کر کے محبوبہ کی رہائی سے متعلق معلومات دی۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی نے بھی ان کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس پر 29 ستمبر کو عدالت نے سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا گیا تھا۔ عدالت نے پوچھا تھا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیاد سے زیادہ کتنے دن کی نظربندی کی جاسکتی ہے اور محبوبہ کو کب تک تحویل میں رکھا جائے گا۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے اس پر کچھ وقت طلب کیاتھا۔
محبوبہ کی عدم موجودگی میں ، ان کا ٹویٹر اکاو¿نٹ ان کی بیٹی التجا مفتی چلا رہی تھیں۔ التجا نے ٹویٹ کیا ، ’ محبوبہ مفتی کی غیرقانونی نظربندی کی مدت کے ساتھ ، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس عرصے میں میراساتھ دیا۔ میں آپ سب کی احسان مند ہوں۔ اب میں التجا ، اس اکاو¿نٹ سے سائن آف کر رہی ہوں‘۔
پارٹی کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے اطلاع دی گئی ہے کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی 16 اکتوبر 2020 جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ پریس کا وقت الگ سے شیئر کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: محبوبہ مفتی کو 14 ماہ کے بعد نظربندی سے رہا کیا گیا
محبوبہ مفتی کو 14 ماہ کے بعد نظربندی سے رہا کیا گیا
https://1.bp.blogspot.com/-JqZgrOioayM/X4bxIgQVErI/AAAAAAAAlLk/oOdluANaQqksjv1MyQgN7hDDkjsBvOckACLcBGAsYHQ/s320/Mehbooba_Mufti_Ji.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-JqZgrOioayM/X4bxIgQVErI/AAAAAAAAlLk/oOdluANaQqksjv1MyQgN7hDDkjsBvOckACLcBGAsYHQ/s72-c/Mehbooba_Mufti_Ji.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/14.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/14.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy