سماج وادی پارٹی کے 'ہدف 2022' کا ضمنی الیکشن سے ہوگا آغاز:اکھلیش

  لکھنؤ:27اکتوبر(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی کا ہدف اترپردیش میں سال 2022 میں ہونے و...

 لکھنؤ:27اکتوبر(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی کا ہدف اترپردیش میں سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ہیں جس کا آغاز 3نومبر کو سات سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کے نتائج سے ہوجائے گا مسٹر یادو نے یہاں پ
ارٹی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر قائم ریاست کی بی جے پی حکومت کے دن اب محض گنتی کے ہیں۔ چارلاکھ کروڑ روپئے کے مفاہتی خطوظ پر دستخط(ایم او یو) کا دعوی کرنے والی یوگی حکومت کو عوام کو بتایا چاہئے کہ ریاست میں کتنی سرمایہ کاری زمینی سطح پر اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخاب میں صرف اترپردیش کا ہی نہیں بلکہ ملک کی سیاست کا مستقبل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کا 'ہدف 2022'اسمبلی انتخابات ہیں جس کا آغاز ضمنی انتخاب سے ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت سے ناراض عوام ایس پی کو اقتدار میں لانے کے لئے بے قرار ہیں۔
راجیہ سبھا انتخاب کے لئے ایک سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) امیدوار کی نامزدگی اور 9کے بجائے 8سیٹوں پر بی جے پی کے امیدواروں کو اتارنے کے سوال پر ایس پی سربراہ نے کہا کہ سبھی کو آج شام تین بجے تک انتظار کرنا چاہئے جب نامزدگی کا وقت پورا ہوجائے گا۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ خواتین اور بیٹیوں کی سیکورٹی کی ذمہ دار حکومتوں کو نبھانی چاہئے۔ یوپی میں نظم ونسق پوری طرح سے خراب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت اعدادوشمار چھپانے میں یقینی رکھتی ہے۔اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔یوگی حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔وزیر اعلی کہتے ہیں کہ 'ٹھونک دو' تو کون کسے ٹھونک رہا ہے پتہ نہیں چلتا۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ یوگی حکومت آبائی مکانات پر بلڈوزر چلوا رہی ہے۔ انہیں خود حلف نامہ دینا پڑا کہ وہ گھر نہیں بنوا سکتے ۔حکومت کو سوچنا چاہئے کہ ریاست میں بڑی تعداد میں ایسے مکان ہیں جن کا نقشہ پاس نہیں ہے۔ وزیر اعلی رہائش کا نقشہ کیا پاس ہے۔ حکومت کو بتانا چاہئے۔
اس سے پہلے ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے سابق مرکزی وزیر سلیم شیروانی نے اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں واپسی کی۔ بدایوں سے 5بار رکن پارلیمان رہے سلیم شیروانی نے کہا کہ وہ سیاست کو الوداع کہنے کی سوچھ رہے تھے لیکن جھوٹ کے دم پر راج کررہی بی جے پی کے صفائے کے لئے انہوں نے ایس پی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے۔
ان کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن پارلیمان تربھون دت،کانپور دیہات کے کیپٹن اندرپال سنگھ ایس پی کی رکنیت حاصل کی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سماج وادی پارٹی کے 'ہدف 2022' کا ضمنی الیکشن سے ہوگا آغاز:اکھلیش
سماج وادی پارٹی کے 'ہدف 2022' کا ضمنی الیکشن سے ہوگا آغاز:اکھلیش
https://1.bp.blogspot.com/-vzm0MJm2J8E/X5g80osioHI/AAAAAAAAlsk/G4eHXo1PXkwa_WB14JwhdNgoiCYttkt3QCLcBGAsYHQ/s0/download%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-vzm0MJm2J8E/X5g80osioHI/AAAAAAAAlsk/G4eHXo1PXkwa_WB14JwhdNgoiCYttkt3QCLcBGAsYHQ/s72-c/download%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/2022_27.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/2022_27.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy