وژن 2026 نے دہلی فسادات متاثرین کو 10 مکانات کی چابی دی اورسات روزگار فراہمی پروجیکٹ مکمل کیا

روزگارپروجیکٹ کے تحت متاثرین کو  4 دوکان ، آٹو رکشا، ای رکشا ، ای لوڈر ، موٹر سائیکل ،سلائی مشین فراہم کی گئی نئی دہلی :  دہلی فسادات کے متا...

روزگارپروجیکٹ کے تحت متاثرین کو  4 دوکان ، آٹو رکشا، ای رکشا ، ای لوڈر ، موٹر سائیکل ،سلائی مشین فراہم کی گئی




نئی دہلی :  دہلی فسادات کے متاثرین کی بازآبادکاری کا عمل سات ماہ بعد اب بھی جاری ہے ، سماجی تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل کام کررہی ہیں ۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن متاثرہ علاقوں میں  وژن 2026 کے تحت بازآبادکاری کا کام انجام دے رہا ہے اور رفتہ رفتہ فسادات کی آگ میں جھلسے درجنوں چہروں پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب رہا ہے ۔

محمد نوشاد اختر آج سے سات ماہ قبل یعنی 24 فروری 2020 تک پیشے کے اعتبار سے کل وقتی امام تھے، شیووہار فیز تھری میں طیبہ مسجد میں امامت کرتے تھے ۔  لیکن اب 12 اکتوبر کے بعد سے معاشرے میں ان کی شناخت ایک کاروباری کی ہوگی ۔ انہوں نے اب امامت چھوڑ کر کاروبار اپنانے کی ٹھانی ہے۔

محمد نوشاد اختر وژن 2026 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خدا بھلا کرے وژن 2026 کا جب انہیں میری حالت کاپتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف یہ کہ میرے گھر کی تعمیر نو کرایا مجھے کاروبار کرنے کے لیے 'ای لوڈر' گاڑی بھی دیا ہے ۔ اب میں اسی سے اپنی روزی روٹی کمانے کی کوشش کروں گا ۔

 

وژن 2026 پہلے روز سے ہی فساد متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہے ۔ پہلے مرحلے کا مکمل کرنے کے بعد اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور ابتک گڑھی مینڈو، شیو وہار ،کراول نگر،چمن پارک ،امبیکا وہار ،بھاگیرتھی وہار ،کھجوری خاص درجنوں پروجیکٹ مکمل کر چکا ہے ۔ اکتوبر ماہ میں ابتک 10 مکانات کی تعمیر نو کے بعد گھرکے مالکان کو چابی دی، اس میں ایک فیکٹری اور ایک اسکول کی مرمت بھی شامل ہے ۔ فساد متاثرہ  7 بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ دی گئی  ہے ۔ روزگار فراہمی منصوبے کے تحت وژن 2026 نے 7 پروجیکٹ مکمل کیے ہیں جس میں متاثرین کو  4 دوکان ، آٹو رکشا، ای رکشا ،ای لوڈر ، موٹر سائیکل ،سلائی مشین فراہم کرایا ہے ۔ وژن 2026 مکمل بازآبادکاری منصوبے پرکام کررہا ہے ۔ 

فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سبھی متاثرین کو بااختیار بنایا جائے انہیں اپنے پیروں پرکھڑا کردیا جائے ۔ ہم مقامی افراد کے بھی ممنون و مشکور ہیں جنھوں نے کام کرنے میں ہمارا تعاون کیا ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ جن افراد کو روزگار فراہمی کے تحت مدد کی گئی ہے ان کو کاروبارجمانے میں مدد کریں ۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وژن 2026 نے دہلی فسادات متاثرین کو 10 مکانات کی چابی دی اورسات روزگار فراہمی پروجیکٹ مکمل کیا
وژن 2026 نے دہلی فسادات متاثرین کو 10 مکانات کی چابی دی اورسات روزگار فراہمی پروجیکٹ مکمل کیا
https://1.bp.blogspot.com/-BKI3A-K1rjA/X4bfPPP8gOI/AAAAAAAAlKo/_e8b-QvTrAENMPKKMIvXuSLWPHxTfIxpgCLcBGAsYHQ/s320/hwf%2B%2B3.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-BKI3A-K1rjA/X4bfPPP8gOI/AAAAAAAAlKo/_e8b-QvTrAENMPKKMIvXuSLWPHxTfIxpgCLcBGAsYHQ/s72-c/hwf%2B%2B3.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/2026-10.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/2026-10.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy