جمعیةعلماءہند کی کوشش سے مزید 6افرادکی ضمانت منظور

 مقصودنہیں ہم تمام بے گناہ لوگوں کوانصاف دلانے کی جدوجہدکررہے ہیں    نئی دہلی، 23اکتوبر(ہ س)۔ جمعیة علماءہند کی کوششوں سے دہلی فساد مےں مب...

 مقصودنہیں ہم تمام بے گناہ لوگوں کوانصاف دلانے کی جدوجہدکررہے ہیں   

نئی دہلی، 23اکتوبر(ہ س)۔
جمعیة علماءہند کی کوششوں سے دہلی فساد مےں مبےنہ طور پرماخوذ کئے گئے مسلم ملزمان کی ضمانت عرضداشتوں کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے ، گذشہ دو دونوں میں کڑکڑڈوما سیشن عدالت نے ملزمین شاداب احمد،راشد سیفی ، شاہ عالم اور محمد عابد کو ایف آئی آر نمبر 117/20 (دیال پور پولس اسٹیشن )اور ارشدقیوم ، شاہ عالم کو ایف آئی آرنمبر 98/93/2020 مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔جمعیة علماءکے توسط سے ابتک دہلی ہائی کورٹ اور سیشن عدالت سے16 ضمانت عرضداشتیں منظور ہوچکی ہیں ۔ جمعیة علماءہند نے دہلی فسادات میں مبینہ طور پرپھنسائے گے سیکڑوں مسلمانوں کے مقدمات لڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور صدر جمعیة علماءہند مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک قانونی کوششیں جاری ہیں ۔ملزمین شاداب احمد،راشد سیفی ، شاہ عالم اور محمد عابد کو ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پچیس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت پررہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے، سرکاری وکیل نے ملزمین کی ضمانت پررہائی کی سخت لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی س
ے نسق امن میں خلل پڑسکتا ہے لیکن عدالت نے دفاعی وکلاکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کرلی ۔جمعیة علماءہند کی جانب سے ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ ظہیر الدین بابر چوہان او ر ان کے معاون وکیل ایڈوکیٹ دنیش نے کی اور عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں پولس کی جانب سے چار ج شیٹ داخل کی جاچکی ہے اور ملزمین کے خلاف الزامات پر ڈائرکٹ ثبوت نہیں ہیں لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے ، ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,149,436, 427 (خطرناک ہتھیاروں سے فساد برپا کرنا،آتش گیر مادہ یا آگ زنی سے گھروں کو نقصان پہنچانا،غیر قانونی طور پر جمع ہونا )اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 (عوامی املاک کوآتش گیر مادہ یا آگ زنی سے نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور ملزمین گذشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے جیل میں مقید ہیں۔ 
 صدر جمعیة علماءہند مولانا سید ارشد مدنی نے ان تمام لوگوں کی ضمانت عرضیوں کی منظوری پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محض ضمانت پررہائی ہی ہمارامقصودنہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی فسادمیں جن لوگوں کو جبراًملزم بناکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا گیا ہے ان کو قانونی طورپر انصاف ملے اور ان کی باعزت رہائی ہو۔انہوں نے کہا کہ دہلی فسادکے تعلق سے انگریزی کے بعض موقراخبارات میں تمام حقائق سامنے آچکے ہیں کہ کس طرح اس کی سازش تیارہوئی ، اس میں کون کون لوگ شامل تھے اور کس طرح ایک مخصوص مذہب کے ماننے والے کو منصوبہ بند طریقہ سے ان فسادات میں نشانہ بناکر تباہ وبربادکیا گیا مگر افسوس صدافسوس دہلی پولس نے تفتیش کے نام پریکطرفہ کارروائی کرکے انہی لوگوں کو جرم کے کٹہرے میں لاکر کھڑاکردیا جو ان فسادات کا اصل شکارتھے ، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیةعلماءہند کی قانونی مددکا حقیقی مقصدیہی ہے کہ تمام بے گناہ لوگوں کو بہرصورت قانونی مددپہنچاکر انصاف دلایا جائے ، اس سلسلہ میں جمعیةعلما ءہند کو مسلسل کامیابی حاصل ہورہی ہے ہمارے وکلاءکی جدوجہد رنگ لارہی ہے جس کے نتیجہ میں مہینوںسے جیلوں میں بند افرادکی ضمانت کی عرضیاں سرکاری وکیل کی پرزورمخالفت کے باوجود منظورہورہی ہیں ۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مولانامدنی نے کہا کہ جمعیة علماءہند پچھلے ستر برسوں سے مذہب کی بنیاد پر ہوئے تشدد ، مظالم اور فسادات کے خلاف ایسا سخت قانون بنانے کا مطالبہ کررہی ہے جس میں ضلع انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے۔میرا طویل تجربہ یہ ہے کہ ایس ایس پی اور ڈی ایم کو اگر یہ خطرہ لاحق رہے کہ فساد کی صورت میں خودان کی اپنی گردن میں پھندا پڑ سکتا ہے تو کسی کے چاہنے سے بھی کہیں فساد نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو ذمہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے قانون کی بھی ضرورت ہے کہ جو راحت، ریلیف اوربازآبادکاری کے کاموں میں یکسانیت لائے اور حکام کو اس کا پابند بنائے، سردست ایسا کوئی قانون ملک میں موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے فساد زدگان کے معاوضے میں بڑے پیمانے پر تفاوت رہتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دہلی فسادات میں غیر قانونی طریقے سے پھنسائے گئے بے گناہوں کی قانونی مدد کے لئے جمعیة علماءہند نے سینئر اور نامور وکلاءپر ایک پینل تشکیل دیا جو کہ سینکڑوں بے گناہ لوگوں کے مقدمات کی پیروی کررہاہے اور تقریبا سو ملزمین کے وکالت نامے دستخط کے لئے دہلی کے مختلف جیلوں میں بھیجے جا چکے ہیں۔مولانا نے کسی لاگ لپیٹ کے بغیر کہا کہ افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ جس منظم انداز میں فساد برپا کئے جاتے ہیں ٹھیک اسی منظم انداز میں پہلے ہی سے مجرموں کو بچانے کی بھی تیاری کرلی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بے گناہ جیل پہنچادیا جاتاہے اور اصل خاطی آزادرہتے ہیں۔انہوں نے اخیرمیں کہا کہ بلا شبہ ملک کے حالات مایوس کن اور خطرناک ہیں،لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ امیدافزاءبات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجود ملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے۔ہمیں ایک زندہ قوم ہےں اور زندہ قومیں حالات کے رحم وکرم پر نہیں رہتیں بلکہ اپنے کردارو عمل سے حالات کا رخ پھیر دیتی ہیں۔یہ ہمارے امتحان کی سخت گھڑی ہے چنانچہ ہمیں کسی بھی موقع پر صبر ، یقین امید اور استقلال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ، وقت ہمیشہ ایک جیسانہیں رہتا قوموں پر آزمائش کی گھڑیاں اسی طرح آتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ جمعیةعلماءہند اب تک دہلی فسادات سے متاثرین کے درمیان 55مکانات اور دومساجد کی تعمیر نواور مرمت کراچکی ہے جن میں باقاعدہ پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی شروع ہوچکی ہے ، انشاءاللہ آئندہ کچھ دنوں میں زیر تعمیر بقیہ مکانات بھی متاثرین کے حوالے کردیئے جائیں گے ۔
ہندوستھان سماچاراویس 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جمعیةعلماءہند کی کوشش سے مزید 6افرادکی ضمانت منظور
جمعیةعلماءہند کی کوشش سے مزید 6افرادکی ضمانت منظور
https://1.bp.blogspot.com/-N-GwV7nyX-c/X5MBWS2yEnI/AAAAAAAAlkc/3yvxyXRkK6QbYJ-QDSni34-yXQjMl1DVACLcBGAsYHQ/s0/images%2B%25282%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-N-GwV7nyX-c/X5MBWS2yEnI/AAAAAAAAlkc/3yvxyXRkK6QbYJ-QDSni34-yXQjMl1DVACLcBGAsYHQ/s72-c/images%2B%25282%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/6.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/6.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy