مسلمانوں کو ان کا حق دلاوں گا : جمال صدیقی صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ

  نئی دہلی:13 اکتوبر(یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے تحت مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے تیقن کے ساتھ بی...

 نئی دہلی:13 اکتوبر(یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے تحت مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے تیقن کے ساتھ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے انہیں سرکاری اسکیمات سے بڑے پیمانے پر مستفد ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ یہ اعلان آج یہاں جمال صدیقی نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر منتخب ہونےکے ب


عد پہلی بار اردو صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان جو دوریاں ہیں وہ اسے ختم کرنے کی کوشش کریں گے اور اقلیتی طبقہ کے لیے نافذ کردہ مختلف سرکاری اسکیموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں گے تاکہ مسلمان ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انھوں نےکہا کہ مسلمانوں کو غلط فہمیوں کو دور کر کے انھیں بی جے پی سے قریب لانے کے لئے وہ خصوصی طور پر اور گھر گھر جا کر کوشش کریں گے۔
جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کوئی مذہبی پارٹی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی خصوصی مذہب پر یقین رکھتی ہے۔ وہ بس کو یکساں حقوق دلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کو ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے دور رکھنے کی کوشش کی تو کی گئی لیکن جس سیاسی جماعت کی مسلمانوں نے ہمیشہ تائید و حمایت کی اس نے انہیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔
انھوں نے اس استدلال کیساتھ کہ اس طرح دوسری پارٹیوں نے مسلمانوں کی معاشی و اقتصادی حیثیت کو دلتوں سے بھی بدتر کردیا کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ، جو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سرگرم عمل ہے، اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے عہد اور سب کے اعتماد کے جذبے سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نےمزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اُجول یوجنا ، جن دھن یوجنا ، مدرا یوجنا وغیرہ سے مسلمان بھی مستفیض ہورہے ہیں اور اس رُخ پر مسلمانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوا ہے جس کی تشہیر نہیں ہوئی۔
مسٹر صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت چاہتی ہے کہ اچھی، دیانت دار صاف شبیہ کے مسلمان بی جے پی میں شامل ہوں اور معاشرے اور ملک کی ترقی کے شراکت دار بنیں۔ ’’پارٹی قیادت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کے پیش نظر ، ضلع ، بلاک اور یہاں تک کہ بوتھ کی سطح پر بھی پارٹی سے مسلمانوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی‘‘۔
جمال صدیقی نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہد صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ،اپنی نامزدگی پر پارٹی اعلیٰ قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ان کو بخوبی نبھائیں گے اور پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، اسے برقرار رکھنے کے لیے پوری جد وجہد کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ انتخابی سیاست اور مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے اور اس بات پر خصوصی توجہ دیں گے کہ ان اداروں کے انتخابات کے لیے بی جے پی کو بہتر امیدوار ملیں۔
یو این آئی اےاےاے۔ سلام

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسلمانوں کو ان کا حق دلاوں گا : جمال صدیقی صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ
مسلمانوں کو ان کا حق دلاوں گا : جمال صدیقی صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ
https://1.bp.blogspot.com/-GxEJoJ-aGx0/X4Wq0LKulaI/AAAAAAAAlIQ/o_aI7TCLgRoMzpupmsmsYPbTqMxZXsdwQCLcBGAsYHQ/s320/0jamaal_20siddqi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-GxEJoJ-aGx0/X4Wq0LKulaI/AAAAAAAAlIQ/o_aI7TCLgRoMzpupmsmsYPbTqMxZXsdwQCLcBGAsYHQ/s72-c/0jamaal_20siddqi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_1.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_1.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy