پروفیسر نعیم احمد خاں کی سبکدوشی پر الوداعیہ

علی گڑھ، 5/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہئ علم الادویہ کے حکیم پروفیسر نعیم احمد خاں یونیورسٹی میں تقریباً 37/سال خدمات ا...

علی گڑھ، 5/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہئ علم الادویہ کے حکیم پروفیسر نعیم احمد خاں یونیورسٹی میں تقریباً 37/سال خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ تیس ستمبر کو سبکدوش ہوگئے۔ 

پروفیسر خان فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین اور شعبہئ علم الادویہ کے تین دفعہ چیئرمین رہے۔ انھوں نے دواخانہ طبیہ کالج کے ممبر انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دی


ں اور اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر بھی رہے۔

پروفیسر نعیم احمد خاں نے طب یونانی کی قدیم اور جدید معلومات کو مربوط کرکے یونانی طب کے متعدد قدیم نسخوں کو زندہ کیا ہے۔ انھوں نے طب یونانی کے مرکّبات کے فارماکو-کلینیکل تجزیہ کے طریقہ کار کو جدید سائنسی پیمانوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔ انھوں نے خاص طور سے ہیپاٹائٹس بی کے علاج میں چار ادویات کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر مزید تحقیق ابھی جاری ہے، اور ذیابیطس کی یونانی دوا بھی تیار کی ہے۔ 

ان کے سبکدوش ہونے پر شعبہئ علم الادویہ کے چیئرمین پروفیسر غفران احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر نعیم احمد خاں کی شاندار علمی و طبی خدمات ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی میں ایک طویل عرصہ تک خدمات انجام دی ہیں، اس کے ساتھ ہی انھوں نے مختلف ریسرچ پروجیکٹوں پر بطور محقق کام کیا ہے۔ انھوں نے ایم ڈی کے 42/تحقیقی مقالوں میں ریسرچ اسکالروں کی رہنمائی کی ہے۔ انھوں نے 97 قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی، تین کتابیں تصنیف کیں، 136تحقیقی مقالے، 248 /ایبسٹریکٹ اور 36 مضامین تحریر کئے۔ انھوں نے متعدد کانفرنسوں کی صدارت کی، خصوصی خطبات دئے اور مختلف علمی و تحقیقی اداروں سے ان کی وابستگی ہے۔ پروفیسر نعیم احمد خاں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ذاکر حسین فاؤنڈیشن پنٹاگن ایوارڈ-2018 اور بطور نوجوان سائنسداں ’ابن بیطار‘ ایوارڈ (1990) سے نوازا جاچکا ہے۔ 

پروفیسر نعیم احمد خاں نومبر 1983 ء میں شعبہئ علم الادویہ سے بطور لیکچرر وابستہ ہوئے تھے۔ نومبر 1992 میں وہ ریڈر اور مارچ 1997 میں پروفیسر مقرر ہوئے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر نعیم احمد خاں کی سبکدوشی پر الوداعیہ
پروفیسر نعیم احمد خاں کی سبکدوشی پر الوداعیہ
https://1.bp.blogspot.com/-yE_s1Fu_uis/X3sUmiU3SxI/AAAAAAAAkzU/2KyK_LpPzX0vJXxpIlMNeueMEImk5kvnACLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BNaim%2Bduring%2Bfarewell.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-yE_s1Fu_uis/X3sUmiU3SxI/AAAAAAAAkzU/2KyK_LpPzX0vJXxpIlMNeueMEImk5kvnACLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BNaim%2Bduring%2Bfarewell.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_17.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_17.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy