سرسید ایک اصلاح پسند شخص تھے اور انھوں نے عام لوگوں میں سائنسی سوچ پیدا کرنے کے لئے جوش و جذبے سے کام کیا اور عقلی تشریحات کو فروغ دیا''

علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر پی کے عبد العزیز نے اے ایم یو کے مالپورم سینٹر میں منعقدہ آن لائن سرسید ڈے تقری...

علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر پی کے عبد العزیز نے اے ایم یو کے مالپورم سینٹر میں منعقدہ آن لائن سرسید ڈے تقریبات  کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''سرسید ایک اصلاح پسند شخص تھے اور انھوں نے عام لوگوں میں سائنسی سوچ پیدا کرنے کے لئے جوش و جذبے سے کام کیا اور عقلی تشریحات کو فروغ دیا''۔

پروفیسر عبدالعزیز نے کہا کہ سرسید کی سب سے زیادہ دلچسپی وسیع معنوں میں تعلیم سے تھی اور وہ ہندوستانیوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنا چاہتے تھے اور مغربی سائنس کو ان تک پہنچانا چاہتے تھے۔ انہوں نے سرسید کے اعلی تعلیمی ادارے
کے تصور پر بھی روشنی ڈالی۔

پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر فرحت اللہ خان نے انیسویں صدی کے ہندوستان میں مروجہ سماجی و سیاسی اور معاشی حالات کو بیان کیا اور طلبہ کی جامع تعلیم اور شخصی نشوونما کے لئے سرسید کے خیالات پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی، ڈین، فیکلٹی آف لا نے ہندوستان میں سول سروسز امتحانات کے انعقاد اور چیچک سے متعلق ویکسینیشن بل کی تجویز کے لئے سر سید کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو واضح کیا۔ پروفیسر اسمر بیگ، شعبہ سیاسیات) نے ایک عظیم معاشرتی مصلح اور تاریخ داں کے طور پر سرسید کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

سرسید کے وژن پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کے پی (ڈائریکٹر، اے ایم یو مالپورم سنٹر) نے کہا کہ سرسید ایک ماہر تعلیم، مصنف، اور نگاہ دوربیں کے مالک تھے اور ملک کے روشن مستقبل پر ان کی نگاہ تھی۔ 

مسٹر غالب نشتر، مسٹر شفیق الرحمان کے وی اور ڈاکٹر محمد بشیر نے سرسید احمد خان کی تعلیمات، فلسفہ، خدمات اور مشن پر تقاریر کیں۔

ڈاکٹر شاہنواز احمد ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سید احمد سعد اور ایم شکیل احمد نے شکریہ ادا کیا۔  


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سرسید ایک اصلاح پسند شخص تھے اور انھوں نے عام لوگوں میں سائنسی سوچ پیدا کرنے کے لئے جوش و جذبے سے کام کیا اور عقلی تشریحات کو فروغ دیا''
سرسید ایک اصلاح پسند شخص تھے اور انھوں نے عام لوگوں میں سائنسی سوچ پیدا کرنے کے لئے جوش و جذبے سے کام کیا اور عقلی تشریحات کو فروغ دیا''
https://1.bp.blogspot.com/-aUD-hGDql50/X5UINz2BYiI/AAAAAAAAllk/2plReGPTNH4wYLroUNFGZ8VIniV4K3KhACLcBGAsYHQ/s320/Guest%2BPresent%2BDuring%2Bthe%2BSS%2BDay%2Bprogramme%2BAMU%2BMalapuram%2BCenter.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-aUD-hGDql50/X5UINz2BYiI/AAAAAAAAllk/2plReGPTNH4wYLroUNFGZ8VIniV4K3KhACLcBGAsYHQ/s72-c/Guest%2BPresent%2BDuring%2Bthe%2BSS%2BDay%2Bprogramme%2BAMU%2BMalapuram%2BCenter.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_194.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_194.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy