آگرہ، بھارتیہ جنتا پارٹی نے فتح پور سیکری کے رکن پارلیمنٹ راج کمار چاہر کو کسان مورچہ کا قومی صدر مقرر کیا ہے، اپنی تقرری کے بعد راج کمار چا...
آگرہ، بھارتیہ جنتا پارٹی نے فتح پور سیکری کے رکن پارلیمنٹ راج کمار چاہر کو کسان مورچہ کا قومی صدر مقرر کیا ہے، اپنی تقرری کے بعد راج کمار چاہر آج تاج نگری پہنچے، رکن پارلیمنٹ راج کمار چاہر نے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کی، اپنی گفتگومیں رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسان بل کسانوں کے فائدہ کا بل ہے، چاہر نے کہا کہ کسانوں کو اس بل کے فوائد سے آگاکرنے کے لئے مہم چلانے کی ضرورت ہے، بی جے پی کسان مورچہ کے قومی صدر رکن پارلیمنٹ راج کمار چاہر نے کہا کہ کانگریس ہارٹی کسانوں کے مفاد میں مودی سرکار کے لائے گئے بل پر سیاست کر رہی ہے، جس پارٹی کی آخری سانسیں چل رہی ہیں اور اس وقت وینٹیلیٹر پرہے، اس بل کو پروپیگنڈہ کر کے کسانوں میں الجھن پیدا کرنے کی کو شش کر رہی ہے، جیسے برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہر نے کہا کہ جب یہ بل لوک سبھا میں لایا گیاتھا اُس وقت کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ہاؤس سے باہر آگئیں تھیں، اُنہوں نے ہاؤس میں بل کو نہ سنا اُور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا، بلکہ اس بل سے مودی حکومت کو فائدہ حاصل ہوتا دیکھ اس بل کے خلاف ہو گئے، رکن پارلیمن
ٹ راج کمار چاہر نے کہا کہ پنجاب اکالی دل پر کہا کہ جب اتحاد پر کاش سنگھ بادل کے ساتھ تشکیل پایا تھا، تو انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ بی جے پی اور اکالی دل انگلی کے ناخن اور گوشت ہیں ایک دوسرے سے متعلق ہیں، اگر کوئی چیز ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے تو اس سے صرف نقصان ہوگا، لیکن یہ بل آنے سے کچھ دن پہلے اکالی دل کے وزیر نے این ڈی اے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرکار کے اس کسان بل سے کسانوں کو فائدہ ہوگا، اس میں اُن کا ذاتی مقاد تھا، اس وجہ سے اس انہوں نے این ڈی اے چھوڈ دیا،
راج کمار چاہر نے ہاتھرس میں دلت لڈکی پر تشدد کے سوال پر کہا کہ بیٹی کسی کی بھی ہو بیٹی بیٹی ہوتی ہے، اگر بیٹی کے ساتھ کچھ غلط ہوجا تا ہے تو اس کے کنبہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی نقصان ہوتا ہے، ہاتھرس کی بیٹی کے ساتھ کو ہوا وہ واقعی غلط تھا، اس واقعے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پر فیصلے کرکے کچھ ٹھوس اقدامات اُٹھائے ہیں،اس معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی کنبہ کی مکمل مدد کرنے کا بھی یقین دلایا گیا ہے،