اے ایم یو ویمنس کلب کی جانب سے گاندھی جینتی پر ’کستوربا‘ ڈرامہ کی پیشکش، آن لائن شعری نشست کا اہتمام

علی گڑھ، 3/اکتوبر:  اے ایم یو ویمنس کلب نے مہاتما گاندھی اور کستوربا جینتی پر دو پروگرام منعقد کئے۔ سب سے پہلے ’کستوربا‘ نامی ڈراما آن لائن ...

علی گڑھ، 3/اکتوبر:  اے ایم یو ویمنس کلب نے مہاتما گاندھی اور کستوربا جینتی پر دو پروگرام منعقد کئے۔ سب سے پہلے ’کستوربا‘ نامی ڈراما آن لائن پیش کیا گیا، اس کے بعد شعری نشست منعقد ہوئی۔ 

قادر علی بیگ تھیئٹر فاؤنڈیشن کے مشہور ڈرامے ’کستوربا‘ کی آن لائن اسٹریمنگ کی گئی۔ پونے کا آغا خاں پیلیس جہاں مہاتما گاندھی اور کستوربا گاندھی آزادی کی جدو جہد کے د


وران دو سال تک رہے تھے انھیں دو برسوں کو اس ڈرامہ کا محور بنایا گیا۔ 70 منٹ کا یہ ڈرامہ ہندی میں ہے جسے بیگم رضیہ بیگ نے پروڈیوس کیا ہے، اسکرپٹ آر کے پالی وال نے لکھی ہے اور ڈرامے کی دنیا کی مشہور ہستی پدم شری محمد علی بیگ اس کے ہدایت کار ہیں۔ 

قادر علی بیگ تھیئٹر فاؤنڈیشن نے اے ایم یو ویمنس کلب کے لئے اس ڈرامے کا لنک فراہم کیا۔ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد آن لائن شعری نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی اور بیرونی شعراء نے اردو،فارسی، ہندی اور انگریزی میں اپنی تخلیقات پیش کیں۔ 

اے ایم یو ویمنس کلب کی صدر پروفیسر آذرمی دخت صفوی کے تعاون اور کلب کی سکریٹری پروفیسر سمیں رفیق، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر شیوانگنی ٹنڈن، پروفیسر عائشہ منیرہ اور پروفیسر سراج اجملی کے کوششوں سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 

شعری نشست ’شبِ شعر‘ کی صدارت اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کی۔ اس موقع پر کشمیر کی معروف انگریزی شاعرہ ڈاکٹر آسیہ ظہور، لکھنؤ یونیورسٹی کی پروفیسر رانو اُنیال اور پروفیسر بلقیس ایف حسینی بطور خاص موجود رہے۔ پروفیسر حسینی نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں اپنے اشعار پیش کئے۔اس کے علاوہ کناڈا سے صوفیہ احمد نے شرکت کی۔ 

پروفیسر طارق منصور نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی ادبی و ثقافتیں محفلیں ادبی و فنی ذوق کی تسکین کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شعراء اور تخلیق کار سماج کی نبض پر نگاہ رکھتے ہیں اور اپنی تخلیقات سے وہ انسانی تاریخ میں انقلابی تبدیلیاں لاتے رہے ہیں۔ 

کلب کی سرپرست مہمان اعزازی ڈاکٹر حمیدہ طارق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احترام و ہمدردی کی قدروں کی نشوو نما سماج کی صحت کے لئے لازمی ہے اور ادیب و فنکار اس احساس کی پرورش و پرداخت کرتے ہیں۔ 

پروفیسر آذرمی دخت صفوی نے تکثیریت، مشترکہ تہذیب اور سیکولر روایات پر مبنی گاندھی جی کے تصورات کا ذکر کرتے ہوئے مشہور ادیب و شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کے حوالہ سے کہا کہ جہاں ذہن خوف سے مغلوب نہ ہو اور سر اٹھاکر چلنے کی آزادی ہو ایسے مہذب سماج کا خواب ہم سب کو شرمندہئ تعبیر کرنا ہوگا۔ 

کناڈا سے پروفیسر شاد بانو احمد نے بھی شرکت کی جو اے ایم یو کی پراکٹر رہ چکی ہیں۔ ’شبِ شعر‘ کے انگریزی سیشن کی نظامت پروفیسر عائشہ منیرہ اور اردو و ہندی سیشن کی نظامت پروفیسر ثمینہ خاں نے کی۔ آخر میں کلب سکریٹری پروفیسر سمیں رفیق نے اظہار تشکر کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو ویمنس کلب کی جانب سے گاندھی جینتی پر ’کستوربا‘ ڈرامہ کی پیشکش، آن لائن شعری نشست کا اہتمام
اے ایم یو ویمنس کلب کی جانب سے گاندھی جینتی پر ’کستوربا‘ ڈرامہ کی پیشکش، آن لائن شعری نشست کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-a-iph-aVtvw/X3hq1ESb3KI/AAAAAAAAktQ/2UoiiVQTyMUddzptJDN7jXmwy6k_CkRMACLcBGAsYHQ/s320/Poetic%2Bmeet%2Bby%2BAMU%2BWomen%2527s%2BClub.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-a-iph-aVtvw/X3hq1ESb3KI/AAAAAAAAktQ/2UoiiVQTyMUddzptJDN7jXmwy6k_CkRMACLcBGAsYHQ/s72-c/Poetic%2Bmeet%2Bby%2BAMU%2BWomen%2527s%2BClub.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_3.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_3.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy