اے ایم یو کے طلبہ نے قومی ہیکاتھون مقابلہ میں دوئم انعام حاصل کیا

علی گڑھ، 14/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تین طلبہ پر مشتمل ٹیم نے قومی آن لائن ہیکاتھون مقابلہ ’آئیڈیاتھون-2020‘ میں ’آٹومی...

علی گڑھ، 14/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تین طلبہ پر مشتمل ٹیم نے قومی آن لائن ہیکاتھون مقابلہ ’آئیڈیاتھون-2020‘ میں ’آٹومیٹیڈ کووِڈ-19 سنیٹائزیشن سسٹم‘ کی ایجاد کے لئے دوئم انعام حاصل کیا ہے۔ زراعت، ویسٹ مینجمنٹ، سوشل اپلی کیشنز، پینے کے پانی اور صحت و علاج کے میدان میں در پیش مسائل کے حل کے موضوع پ
ر اس ہیکاتھون کا اہتمام حیدرآباد کے سی ایم آر انجینئرنگ کالج نے کیا تھا، جس میں ملک بھر سے 70ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ تین راؤنڈ پر مشتمل تھا۔ 

اے ایم یو بوائز پالی ٹیکنک (الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپلوما،سالِ آخر) کے طالب علم ستیندر پال سنگھ کی قیادت میں یوگیش بگھیل (مکینیکل انجینئرنگ) اور نریندر تومر (بی ای، مکینیکل انجینئرنگ) پر مشتمل ٹیم نے اس مقابلہ میں ہیلتھ کیئر زمرہ میں اپنے ’آٹومیٹک کووِڈ-19 سنیٹائزیشن سسٹم‘ کے ساتھ شرکت کی، جسے مقابلہ کے ججوں نے سراہا اور دوئم انعام کا مستحق قرار دیا۔ 

ستیندر پال نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے اس مشین کے فی الحال چار ماڈل تیار کئے ہیں جو درجہئ حرارت سے کووِڈ-19 متاثرہ شخص کی شناخت کرسکتی ہے اور عام لوگوں کے رابطہ میں آنے سے اسے روکا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کسی شخص کے اس سسٹم میں داخل ہوتے ہی مشین آٹومیٹک اور مرحلہ وار طریقہ سے سینیٹائزیشن شروع کردیتی ہے۔ مشین میں آٹو ہینڈ ہائی جین، آٹو تھرمل اسکیننگ،اور پورے بدن اور جوتوں کی آٹومیٹک سینیٹائزیشن کی سہولت موجود ہے اور اسے اسپتالوں، دفاتر، اسکول و کالج، اپارٹمنٹ، ریزیڈنشیئل سوسائٹیز، شاپنگ مال، ہوٹل، فیکٹری، ورکشاپ، جمنازیم، دکان، ریلوے اسٹیشن، بینک، ایئرپورٹ جیسے عوامی مقامات پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ مشین کو فی الحال چنندہ مقامات پر نصب کیا گیا ہے اور اس میں دیگر سہولیات کا اضافہ کرکے اسے مزید بہتر بنانے پر کام ہورہا ہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو کے طلبہ نے قومی ہیکاتھون مقابلہ میں دوئم انعام حاصل کیا
اے ایم یو کے طلبہ نے قومی ہیکاتھون مقابلہ میں دوئم انعام حاصل کیا
https://1.bp.blogspot.com/-ivJm5F4VTJc/X4b4Y3bIv3I/AAAAAAAAlL8/y3bDzV42NWMr1F3zmeCsVCsKwePUUZ0pQCLcBGAsYHQ/s320/Satendra%2BPal%2BSingh.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-ivJm5F4VTJc/X4b4Y3bIv3I/AAAAAAAAlL8/y3bDzV42NWMr1F3zmeCsVCsKwePUUZ0pQCLcBGAsYHQ/s72-c/Satendra%2BPal%2BSingh.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_31.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_31.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy