اردو زبان میں سائنسی مواد کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت:ڈاکٹر عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے نیچرل سائنس پینل کی آن لائن میٹنگ نئی دہلی: آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نیچرل سائنس پینل کی آن لائن میٹنگ کا ان...

قومی اردو کونسل کے نیچرل سائنس پینل کی آن لائن میٹنگ



نئی دہلی: آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نیچرل سائنس پینل کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرماجد احمد تالی کوٹی نے کی۔ میٹنگ کے آغاز میں کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے تمام شرکا کا استقبال کیا۔ افتتاحی خطاب میں انھوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی کونسل نے اپنی تمام سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، اس کے علاوہ آن لائن پروگراموں اور میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کا مقصد اردو زبان و ادب کے فروغ کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر اردو زبان میں کتابیں شائع کرنا اور طلبہ و طالبات کو ضروری مواد فراہم کرنا بھی ہے۔ نیچرل سائنس پینل بھی اسی لیے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ سائنسی موضوعات پر ضروری اور اہم کتابیں شائع کی جائیں اور طلبا کی تعلیمی ضرورتیں پوری کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل اس سلسلے میں ماہرین کے مشوروں اور تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے اور طلبا و طالبات کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ آج کی میٹنگ کے دوران گزشتہ میٹنگ کی تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔ اس کے علاوہ نیچرل سائنس کے مختلف پہلووں پر کونسل کے زیر اہتمام جاری اشاعتی پروجیکٹس پرغوروخوض کیاگیا اور مختلف سائنسی کتابوں کی تیاری و اشاعت کو منظوری دی گئی۔ اس موقعے پر NEETاور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے اردو زبان میں مواد کی تیاری پر خاص زور دیا گیا۔ ساتھ ہی پہلے سے زیر غور سائنسی اصطلاحات پر مشتمل ڈکشنری کے پروجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے جلد ہی ایک اشتہار شائع کروایا جائے گا اور ماہرین کی خدمات حاصل کرکے اس ڈکشنری کی تالیف و اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

میٹنگ میں پروفیسر رئیس الدین،ڈاکٹر عزیر عزیز،ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر رضا رفیق الحق کے علاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر فیروز عالم، ریسرچ اسسٹنٹ ذیشان فاطمہ اور محمد افضل خان نے شرکت کی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو زبان میں سائنسی مواد کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت:ڈاکٹر عقیل احمد
اردو زبان میں سائنسی مواد کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت:ڈاکٹر عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-CbgQLhzv8f8/X5Aa0xpFYFI/AAAAAAAAle0/iHgZifRiNA4FtRzV9ZH7JBwRjHxUU3jGQCLcBGAsYHQ/s320/ph%2B2.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-CbgQLhzv8f8/X5Aa0xpFYFI/AAAAAAAAle0/iHgZifRiNA4FtRzV9ZH7JBwRjHxUU3jGQCLcBGAsYHQ/s72-c/ph%2B2.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_38.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_38.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy