چین کی سازشی اور دراندازی اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ’بھارت تبت سنواد منچ‘نے دیا دھرنا

گورنر کے توسط سے صدر اور وزیر اعظم کو میمورنڈم بھیجا لکھنو آئے دن بڑھ رہی چین کی کارستانیوں اور سازشوں کولے کرحکومت ہندکی توجہ مبذول کراتے ہ...

گورنر کے توسط سے صدر اور وزیر اعظم کو میمورنڈم بھیجا
لکھنو آئے دن بڑھ رہی چین کی کارستانیوں اور سازشوں کولے کرحکومت ہندکی توجہ مبذول کراتے ہوئے اپنے کئی مطالبات کے
ساتھ ”بھارت تبت سنوادمنچ‘ نے آج دھرنا دیااور اپنے مطالبات کامیمورنڈم اتر پردیش کی گورنر کے توسط سے صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم کو بھیجا۔
 منچ کے صدرڈاکٹر سنجے شکلا کی سربراہی میں بھارت تبت سنواد منچ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے چین کی سازش اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف راجدھانی لکھنو ¿ کے لالا باغ میں بال گنگا دھر تلک کے مجسمے پر دھرنا دیا۔دھرنے کے دوران ،بھارت تبت سنواد منچ کے صدر ڈاکٹرسنجے شکلا نے کہا کہ جمہوریہ چین اپنی توسیعی پالیسی کے تحت ہمیشہ سے ہی بھارت مخالف سرگرمیاں کرتا رہا ہے ،ہندوستان کے رحم و کرم سے یو این او میں مستقل رکنیت پانے کے بعد سے آج تک ہمیشہ بھارت کے خلاف سازشیں کرتارہاہے۔ یو این او میں ہندوستان کی مستقل رکنیت ، پاکستان میں مقیم دہشت گردوں اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی حمایت ، ہندوستانی دفاعی اداروں / نظام کے جاسوس اور سائبر حملوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی معیشت پر اثرانداز ہونے اور ملک کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت بھی کرتا رہا ہے۔
وہیں دھرنے میں شامل بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے زور دے کر کہا کہ چین تبت پر جبرا قبضہ اور اپنی سازشی پالیسی سے دوستی کی آڑ میں انسانی حقوق کے قتل کے بعد ہندی چینی بھائی بھائی کے نعرے کی آڑمیں 20/10/1962 کو لداخ اور اروناچل پردیش میں فوج بھیج کر ہندوستان کے اعتماد اور خود مختاری پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جو اس کے چالاک کردار کا سیاہ باب ہے۔ چین کے ذریعہ ایل اے سی نے پوری دنیا کو کورونا بحران میں ڈالنے کے بعد ایک بار پھر اسی حرکت کو دہرانے کی مایوس کن کوشش کی جارہی ہے جو اس نے 1962 میں کیا تھا۔دھرنا کے بعد حکومت ہند کی کی توجہ موجودہ حالات کی طرف مبذول کرانے کے لئے گورنر ہاوس پہنچ کرصدر اور وزیر اعظم کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔دھرنے اور میمورنڈم دینے والوں میں
 خاص کر کنوینر لوک ابھیان وندھیہ واسینی کمار ، مہاجر تبتمنچ سے سونم ڈھونڈن ، بھارت تبت منچ سے تعلق رکھنے والے سودیش سنگھ ، دانش آزاد ، ذیشان خان ، ششیر چترویدی ، محمد نعیم ، گل محمد ، جاوید خان ، ونود کھنہ ، خالد حسین ، دھرمیندر سنگھ ، ذوالقرنین ، شیشیر سریواستو اور راکیش سنگھ شامل تھے۔

 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: چین کی سازشی اور دراندازی اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ’بھارت تبت سنواد منچ‘نے دیا دھرنا
چین کی سازشی اور دراندازی اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ’بھارت تبت سنواد منچ‘نے دیا دھرنا
https://1.bp.blogspot.com/-qLsQtS1g3tA/X5ACMy0pLdI/AAAAAAAAldY/Z8_1JKVBK24lc9SdC8ZKWNeZaEokjJHEgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201020-WA0052.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-qLsQtS1g3tA/X5ACMy0pLdI/AAAAAAAAldY/Z8_1JKVBK24lc9SdC8ZKWNeZaEokjJHEgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201020-WA0052.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_40.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_40.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy