حیدرآباد:محمدعثمان ہارون کی اطلاع کے بموجب ادارہ الوطن ‘حیدرآبادکی جانب سے ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں عالمی سیرت مصطفیﷺ کوئیز‘ نعتیہ ‘...
حیدرآباد:محمدعثمان ہارون کی اطلاع کے بموجب ادارہ الوطن ‘حیدرآبادکی جانب سے ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں عالمی سیرت مصطفیﷺ کوئیز‘ نعتیہ ‘تحریری وتقریری مقابلے جات
کاانعقادعمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے علحدہ ٹیم بنائی گئی ہے۔ کوئیزکے سوالات روزنامہ الوطن میں شائع ہورہے ہیں۔ جبکہ مضمون نویسی کے لیے بچوں کے لیے ’’سیرت کونینﷺ کابچپن‘‘ لڑکوں کے لیے ’’احمدمجتبیٰ کا عہد جوانی‘‘لڑکیوں کے لیے ’’صاحب خلق عظیم کی ازدواجی زندگی‘‘اسکالرکے لیے ’’تاجدارحرم کی سیاسی زندگی‘‘کے علاوہ نعتیہ وتقریری مقابلے بھی منعقد کیے جائینگے۔ اول ‘ دوم اورسوم آنے والے انعام یافتہ گان کوسرٹیفکیٹ اورتحائف پیش کئے جائینگے۔ 20 ؍ربیع الاول آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ یہ مقابلہ جات کینڈا ‘ امریکہ ‘ خلیج ممالک ‘ سعودی عرب‘ دبئی کے علاوہ ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں مقرر کیے جائینگے۔اس کے علاوہ ایک کمیٹی چیف کوآرڈینٹرایس ایچ قادری کی نگرانی میں بنائی گئی ہے۔ کوئزکوآرڈینٹرمحمدہارون عثمان‘ مضمون نویسی کے ڈاکٹرمختاراحمدفردین‘ نعتیہ مقابلے کے لیے سلیم الہامی اورتقریری مقابلے کے لیے ڈاکٹرسیدرضی الدین قادری کومقررکیاہے۔جبکہ جموں وکشمیرکے انچارج ڈاکٹرامتیازوانی‘ بہارکے ڈاکٹروسیم اختر‘ اترپردیش کے اظہرعمری‘ مغربی بنگال کے انجم راہی ‘مہاراشٹرا کے سیدمعزالدین نہری ‘آندھراپردیش کے میرفخرالدین علی احمدکوبنایاگیاہے۔ان مقابلہ جات کے انعامات سیرت النبیﷺ کے جلسہ میں دئیے جائینگے۔ ان مقابلے جات کی سرپرستی مولاناپیرسیدشبیرنقشبندی افتخاری وارث سرکاروطن چشتی چمن کرئینگے۔ جب کہ یورپ کامرکزحیدری چمن کینڈا‘خانقاہ افتخاریہ کینڈامیں مولانا پیرسیدسہروردی افتخاری جانشین سرکاروطن چشتی چمن کومقررکیاہے۔تحریر کردہ مضمون 10 ؍ربیع الاول کوalalwatan@gmail.com پرروانہ کردیں۔مزیدمعلومات کے لیے 7032786519/ 9391007786ربط پیداکیاجاسکتا ہے۔