دشمنانِ اسلام ہی حضرات صحابہ کرامؓ سے بغض رکھتے ہیں!

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانامحمد عبد القوی مدظلہ کا خطاب! بنگلور،  مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحا...

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانامحمد عبد القوی مدظلہ کا خطاب!



بنگلور،  مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی انیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے ناظم حضرت مولانا محمدعبد القوی صاحب مدظلہ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرات انبیاء کے بعد اس کائنات میں سب سے افضل صحابہ کرامؓ ہیں۔ حضرات صحابہؓ کی مثال ملنا مشکل ہے، کیونکہ صحابہ کرامؓ کی جماعت باوفا جماعت ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ سب کے سب عادل و ثقہ ہیں، ادنیٰ سے ادنیٰ صحابی سارے اولیاء سے افضل ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ اگر حضرات صحابہؓ نہ ہوتے تو ہم اللہ کے نبیؐ کو نہ پہچانتے۔ حضرات صحابہؓ ہی کے ذریعے صحیح دین ہمیں سمجھ میں آتا ہے۔ مولانا عبد القوی نے فرمایا کہ اتنی ساری عظمتوں اور فضیلتوں کے باوجود تاریخی روایتوں کو لیکر امت کے عقیدوں کو خراب کرنا صحیح نہیں ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کے ذکر کا طریقہ قرآن پاک سے سیکھنا چاہیے کہ کتنے بہترین طریقہ سے صحابہؓ کا ذکر کرتا ہے۔ مولانا نے دو ٹوک فرمایا کہ دشمنان اسلام ہی صحابہؓ کا بغض اپنے دل میں رکھتے ہیں، کیونکہ اہل سنت و الجماعت کسی کو بھی صحابہؓ کے بارے میں بدگمانی کی اجازت نہیں دیتے اور تمام علماء متقدمین نے صحابہ ؓکی عظمت و فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے سیدھے سادے اور بے تکلف تھے، سیاست، شہرت، ناموری، مقابلہ آرائی کچھ نہیں جانتے تھے، علم کے بارے میں عمیق اور گہرے تھے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے وفادار ساتھی بنانے کے لیے اور اپنے دین کی اقامت کے لیے انہیں اختیار فرمایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرات اولیاء و علماء اور محدثین کی جب توہین و تنقیص نہیں کی جاسکتی تو حضرات صحابہؓ کی توہین و تنقیص کیسے کی جاسکتی ہے؟ لہٰذا حضرات صحابہ ؓکے سلسلے میں نہایت اہتمام اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ مولانا عبد القوی نے فرمایا کہ عوام الناس کے سامنے اجماع امت کی اور جمہور کی رائے کے مطابق گفتگو کی جاتی ہے انکے سامنے اختلافات کو پیش نہیں کیا جاتا، تاکہ عوام الناس کسی مخمصے میں مبتلا نہ ہو اور اپنے عقائد کو خراب کر کے آخرت کی تباہی و بربادی میں مبتلا نہ ہو۔ مولانا نے فرمایا کہ علماء کی ذمہ داری ہے عوام الناس کو بچانا اور انکے عقائد و ایمان کی حفاظت کی فکر کرنا۔ قابل ذکر ہیکہ مولانا محمد عبد القوی صاحب مدظلہ نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔اطلاعات کے مطابق 4 /اکتوبر کو آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے ختم نبوتؐ کونسل ہانگ کانگ کے چیئرمین و چیف امام حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی نقشبندی مجددی خطاب کریں گے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دشمنانِ اسلام ہی حضرات صحابہ کرامؓ سے بغض رکھتے ہیں!
دشمنانِ اسلام ہی حضرات صحابہ کرامؓ سے بغض رکھتے ہیں!
https://1.bp.blogspot.com/-sC1zz8iwfDw/X3h5iXpfueI/AAAAAAAAkvk/7rzv9CovlDM1htRCMJPONWT6Fx1knlfqACLcBGAsYHQ/s320/abdul%2Bqavi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-sC1zz8iwfDw/X3h5iXpfueI/AAAAAAAAkvk/7rzv9CovlDM1htRCMJPONWT6Fx1knlfqACLcBGAsYHQ/s72-c/abdul%2Bqavi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_42.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_42.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy